کولکاتا:مغربی بنگال میں بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کی مورتی کو اسورا (بدروح) کے طور پر استعمال کرنے کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اپوزیشن جماعت بی جے پی کے درمیان الزام پراشی کا سلسلہ جاری ہے۔BJP State Spokeperson Samik Bhattacharya Reaction On Gandhiji Lookalike Asura Incident
اسی درمیان بی جے پی کے ریاستی ترجمان سمیک بھٹاچاریہ نے کہا کہ اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا سے گاندھی جی کی جیسی مورتی کو اسورا (درروح) کے طور پر استعمال کرنے کی غلطی ہوئی ہے تو2019 میں پوجا پنڈال میں اذان کرانا بھی غلط تھا لیکن اس وقت کسی نے کچھ نہیں کہا۔
جے پی کے ریاستی ترجمان سمیک بھٹاچاریہ نے کہا کہ ایک تہوار میں جہاں دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں رکھی ہوئی ہو وہاں آپ اذان کرنے کی اجازت کیسے دے سکتی ہیں۔اذان دینے والوں کو یہ سمجھ نہیں آیا تھا مورتی کے سامنے اس طرح کی حرکت کیوں کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Shiv Sena Dussehra Rally دسہرہ کے موقع پر ممبئی میں شیوسینا کے دونوں گروپ کا طاقت کا مظاہرہ
انہوں نے کہا کہ2019 میں کولکاتا کے بیشتر پوجا پنڈال میں اذان دلائے گی تھی۔اس وقت کسی نے نہیں کہا تھا کہ یہ غلط ہے۔کسی نے بھی اس کی مذمت نہیں کی تھی۔ووٹ بینک کے خاطر سارے لوگ خاموش تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس ایک خاص طبقے کو خوش کرنے کے خاطر اکثر و بیشتر مغربی بنگال میں مذہبی جذبات کو مجروح کرتی آ رہیں ہیں۔ترنمول کانگریس پورے ملک میں مذہب کے نام پر سیاست کرتی ہے۔
BJP State Spokeperson Samik Bhattacharya Reaction On Gandhiji Lookalike Asura Incident