ETV Bharat / state

مغربی بنگال: بی جے پی امیدوار اروپ داس کورونا سے متاثر - امیدوار اروپ داس کورونا سے متاثر پائے گئے

اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جانے سے 12 گھنٹے قبل بی جے پی کے امیدوار اروپ داس کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

مغربی بنگال: بی جے پی امیدوار اروپ داس کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Mar 26, 2021, 10:38 PM IST

مغربی بنگال میں ان دنوں اسمبلی انتخابات 2021 کی انتخابی مہم اور کورونا وائرس کے دوبارہ سرگرم ہونا سرخیوں میں ہے۔

اسمبلی انتخابات کے مدنظر تمام سیاسی جماعتیں، کورونا وائرس گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑے بڑے جلسہ و جلوس کا اہتمام کر رہے ہیں۔

سیاسی جماعتوں کے جلسے اور جلوس میں ہزاروں لوگ بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے شرکت کر رہے ہیں۔

assembly election in mednipur
اسمبلی انتخابات

وہیں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جانے سے 12 گھنٹوں قبل بی جے پی کے امیدوار اروپ داس کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

مدنی پور ضلع کے آگرے اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے امیدوار اروپ داس کورونا مثبت پائے جانے کے بعد قرنطینہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی کے امیدوار اروپ داس کی حمایت میں انتخابی جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس کے بعد اروپ داس کی کورونا جانچ کی گئی تھی۔

بی جے پی کے امیدوار اروپ داس کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا۔ ان کے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں کی کورونا جانچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے پہلے مرحلے میں ہفتے کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔مغربی بنگال میں کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیلنے لگا ہے، 15 دن قبل ریاست میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد دس تھی جو ایک ہی مرتبہ میں بڑھ کر ساڑھے چار سو کے قریب پہنچ چکی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.