ETV Bharat / state

Cricketer Rohit Yadav Died By Suicide بنگال انڈر سکسٹین ٹیم کے کرکٹر کی خودکشی

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 1:03 PM IST

بنگال انڈر 16 ٹیم کے کرکٹر روہت یادو نے مالی پریشانیوں کی وجہ سے خودکشی کر لی۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹر کی فیملی مقروض ہو چکی تھی۔ Bengal Under 16 Team Cricketer Rohit Yadav Died By Suicide

بنگال انڈر16 ٹیم کے کرکٹر کی خودکشی
بنگال انڈر16 ٹیم کے کرکٹر کی خودکشی
بنگال انڈر16 ٹیم کے کرکٹر کی خودکشی

ہاوڑہ: مغربی بنگال کے ابھرتے ہوئے کرکٹر روہت یادو (18) نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کی فہرست میں نام آنے کے باوجود ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کر لی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا نام بنگال کرکٹ ٹیم کے پہلی گیارہ کھلاڑیوں میں شامل ہے۔ پولیس نے بدھ کی صبح اس کی لاش گھر سے برآمد کی۔ بستر پر پڑی اس کی لاش برآمد ہونے کے بعد اسے مقامی ٹی اے جیسوال اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ نوجوان بیٹے کی موت کے بعد گھر والوں کا رو رو کر برا حال تھا۔ اس واقعہ میں پولیس نے ابتدائی طور پر اندازہ لگایا کہ روہت نے زہر یا تیزاب جیسی کوئی چیز کھا کر خودکشی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق روہت کو انڈر 16 بنگال کرکٹ ٹیم میں پہلے گیارہ میں شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:West Bengal Govt آواس یوجنا اسکیم کے تحت مکان کی تعمیر 90 دنوں کے اندر کی جائے گی

تاہم، خاندان میں مالی بحران کی وجہ سے، اس نے کھیل جاری رکھنے کے لیے دوستوں سے کافی رقم ادھار لے رکھی تھی۔ چونکہ اس کی اور اس کے خاندان کی آمدنی اس طرح کی نہیں تھی اس لیے وہ ذہنی تناؤ کی وجہ سے قرض ادا کرنے سے قاصر تھا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ نوجوان کرکٹر روہت کی خودکشی سے علاقے میں غم کا ماحول ہے۔ تاہم روہت کی ماں کا دعویٰ ہے کہ ان کے بیٹے کو خودکشی پر اکسایا گیا تھا۔ اس پر قرض کی ادائیگی کے لیے دباؤ ڈالا گیا جس کے نتیجے میں روہت نے دوبارہ قرض لیا اسی دباؤ کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں آکر خودکشی کر لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.