ETV Bharat / state

بنگال کے نتیجے کا اثر اترپردیش اسمبلی انتخابات پر پڑے گا: یشونت سنہا - etv bharat urdu

سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے ہزاری باغ میں اپنی رہائش گاہ پر منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال ہونے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات پر بھی اثر پڑے گا۔ ہار کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وزیراعظم مودی، امت شاہ اور راج ناتھ سنگھ کو استعفی دینا چاہیے۔

Bengal Results To Impact UP Assembly Poll says Yashwant Sinha
بنگال کے نتیجے کا اثر اترپردیش اسمبلی انتخاب پر پڑے گا: یشونت سنہا
author img

By

Published : May 3, 2021, 1:16 PM IST

ترنمول کانگریس کے نائب صدر اور سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے انتخابی نتیجے کا اثر اگلے سال ہونے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات پر پڑے گا۔

جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں اپنی رہائش گاہ پر منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے نتیجے کا اثر اگلے سال ہونے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات پر بھی اثر پڑے گا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال انتخاب کے نتیجے آنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو اپنے عہدے سے استعفی دے دینا چاہیے۔ سابق بی جے پی رہنما نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی کے ان سینئر رہنماؤں نے وزیراعلی ممتا بنرجی پر حملہ کیے اس سے وہاں کی عوام میں بہت ناراض ہے۔

بی جے پی کے اس ہار کی ذمہ داری خود وزیراعظم نریندر مودی، امت شاہ، راج ناتھ سنگھ اور جے پی نڈا کو لینی چاہیے۔

غور طلب ہے کہ ملک کے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخاب کے نتیجے اتوار کو جاری کیے گیئے، جن میں مغربی بنگال میں 294 سیٹوں میں سے ترنمول کانگریس کو 214 سیٹیں اور بی جے پی کو 76 سیٹیں ملی ہیں۔ جبکہ دیگر پارٹیوں کے حصے میں دو سیٹیں گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.