ETV Bharat / state

نا خدا مسجد کے امام پر الزام - کولکاتہ

مسجد میں اور مسجد انتظامیہ کی جانب سے کبھی کسی سیاسی رہنما کی حمایت نہیں کی جاتی ہے، مسجد میں آنے والے ہر شخص کا استقبال ہے۔

مولانامحمد شفیق قاسمی
author img

By

Published : May 4, 2019, 7:54 PM IST

مغربنگال کے دارالحکومت کولکاتہ میں واقع 'ناخدا مسجد' ریاست کی سب سے بڑی مسجد مانی جاتی ہے۔

یہ مسجد مشہور علاقہ ذکریہ اسٹریٹ میں واقع ہے، اس کا اپنا ایک منفرد مقام ہے،ان دنوں ناخدا مسجد سرخیوں میں ہے۔

ناخدامسجد
ناخدامسجد

ناخدا مسجد کے امام کا نام مولانامحمد شفیق قاسمی ہیں، ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے، جس وجہ سے مختلف حلقوں میں ان کے بارے میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

مولانا محمد شفیق قاسمی پرترنمول کانگریس کے امیدوار سدیپ بندھو اپادھیائے کو مسجد کے احاطے میں پھولوں کا ہار پہنانے کی ایک تصویرشوسل میڈیاپروائرل ہوئی ہے جس وجہ سے ان پر سوال اُٹھائے جا رہے ہیں۔

یہ کہا جا رہا ہےامام نے ایک خاص پارٹی کے نمائندے کی حمایت کی ہے۔

اس کے علاوہ ٹالی ووڈ کی اداکارہ نصرت جہاں کی حمایت کی تقریب میں شرکت کرنے کا الزام بھی ہے۔

مقامی لوگوں کا الزام ہےکہ مسجد کے اندر سیاسی رہنما آتے رہتے ہیں، اور مسجد کے امام بھی سیاسی جماعتوں کے پروگرام میں اکثر نظر آتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہنا ہے کہ مسجد کو سیاسی اڈہ نہیں بنانا چاہئے۔

ناخدا مسجد کے امام نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کی تردید کی ہے،انہوں نے کہا کہ اس مسجد کی روایت رہی ہے کہ کئی خاص موقع پر سیاسی لوگ مسجد میں آیا کرتے ہیں اور مسجد میں کوئی بھی آ سکتا ہے اوراگر کوئی آپ کے پاس آتا ہے تو کیا آپ اس کا استقبال نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی لوگ مسجد اپنی جیت کے لئے امام سے دعا لینے بھی آتے ہیں اب کوئی اس کو غلط ڈھنگ سے دیکھ رہا ہے تو کیا کیاجاسکتاہے۔

مسجد کے متولی ناصر ابراہیم نے بتایا کہ اس طرح واقعہ کی ان کو جانکاری نہیں ہے البتہ مجھ تک یہ بات پہنچی ہے مسجد میں کوئی بھی آسکتا ہے لیکن مسجد میں سیاست کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہے اورنہ ہی کبھی مسجد کی جانب سے کسی سیاسی پارٹی کی حمایت کی گئی ہے۔

Intro:Body:

news id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.