ساگردیپ (مغربی بنگال): کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر (28دسمبر1885) کے جشن میں پارٹی کی مغربی بنگال یونٹ کے صدر اور سینئر لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے بدھ کو ریاست میں بھارت جوڑو مہم(پہاڑ سے سمندر تک) کی شروعات کی۔Adhir Ranjan Took Charge of Bharat Jodo Yatra
ادھیر رنجن چودھری نے کلش میں خلیج بنگال اور پاک گنگا جل کو بھر کر اور کپل منی آشرم مندر میں روایتی طور پر پوجا کرنے کے بعد ہزاروں لوگوں کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا کے بنگال مہم کا آغاز کیا۔ یہ یاترا شمالی 24پرگنا ضلع کے جنوبی حصے سے شروع ہوگی اور اس کا اختتام تقریباً 800 کلومیٹر دور دور دراز شمالی حصہ دارجلنگ کی پہاڑیوں میں ہوگی۔
اس درمیان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کانگریس کے اعلی سطحی لیڈروں لیڈروں اور لوگوں کی موجودگی میں تاریخی مہم شروع کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کے سلسلے میں مقامی اور عام لوگوں میں جوش اور خوشی دیکھ کر وہ جذبات سے مغلوب ہو گئے۔ یاترا میں آئے لوگوں میں خاص طور سے کسان،ماہی پروری کمیونٹی سے جڑے لوگ اور سماج کے محروم کمیونٹی کے لوگ شامل تھے۔
یواین آئی