تریویندر سنگھ راوت نے کہا کہ وزیراعظم نے چین کو لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا اور ان کی توسیع پسندانہ پالیسی کو روکنے کے لئے کارروائی کی ہے۔ ہمیں ملک کی حفاظت کے لئے سرحدوں پر کھڑے فوجیوں پر فخر ہے۔ ہمارے فوجیوں نے ایل اے سی پر چینی فوجیوں کو منہ توڑ جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 کی وجہ سے، پوری دنیا ناہموار حالات کے ایک دور سے گزر رہی ہے۔ اس کی وجہ سے، ریاست کو بھی کافی معاشی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ماسک کا استعمال ، سماجی فاصلہ اور کورونا سے بچنے کے لئے جاری کردہ رہنما اصولوں پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے پہاڑی اضلاع میں لوگوں کے شعور کی وجہ سے، اس پر بھی بہت قابو پایا گیا ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ ریاست میں کرونا کی ریکوری کی شرح دوسری ریاستوں کے مقابلے میں بھی بہت اچھی ہے۔ صرف احتیاط کے ساتھ ہی ہم اس وائرس پر مکمل کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں۔