چیف جسٹس رمیش رنگناتھن کی قیادت والی ڈویژن بنچ نے آج عرضی گزار کودونوں جانچ رپورٹ کا جائزہ لے کر تین ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا ہے۔
ایس آئی ٹی کی جانب سے مہر بند لفافے میں جانچ رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔جانچ رپورٹ کو عدالت میں ریکارڈ میں لے لیا گیا ہے۔ یہ اطلاع عرضی گزار کے وکیل وویک شکلا نے دی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ جنگلات کے منوج چندرن کی جانب سے اسی معاملے میں پہلے ہی ایک جانچ رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ تقریبا 435 صفحے کی اس جانچ رپورٹ کو پہلے ہی عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج عدالت نے ہدایت دی کہ ایس آئی ٹی کی جانب سے پیش کی گئی جانچ رپورٹ کو ایک ہفتے کے اندر سبھی فریقین کو سونپ دی جائے۔ ساتھ ہی درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ دونوں جانچ رپورٹ کا مطالعہ کرکے جانچ میں خامیوں کے سلسلے میں ایک رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔