ETV Bharat / state

لکھنؤ: مکان مالک پر کورونا پھیلانے کا الزام، ایف آئی آر درج - یرغمال بنائے جانے کا الزام

خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کا مکان مالک گجندر کورونا متاثر تھا جس کی وجہ سے اسے چندن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جبکہ ان کی اہلیہ کا علاج گھر پر ہی کیا جارہا تھا۔ اس دوران گجندر کا بیٹا ہرشت کرائے دار کے باتھ روم کو استعمال کرتا تھا اور اکثر اس سے چائے بھی مانگ کر پیتا تھا۔

لکھنؤ: مکان مالک کے خلاف کورونا پھیلانے کا الزام، ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 10:29 AM IST

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے وبھوتی کھنڈ پولیس اسٹیشن میں کورونا انفیکشن پھیلانے کو لے کر مقدمہ درج کرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

دراصل واستوکھنڈ میں کرائے دار گیتا نے اپنے مالک مکان اور اس کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ متاثرہ خاتون نے مکان مالک کے بیٹے پر یرغمال بنائے جانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کا مالک مکان گجندر کورونا متاثر تھا جس کی وجہ سے اسے چندن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جبکہ ان کی اہلیہ کا علاج گھر پر ہی کیا جارہا تھا۔

اس دوران گجندر کا بیٹا ہرشت کرائے پر رہ رہی گیتا کے کمرے میں داخل ہو کر باتھ روم استعمال کرتا تھا اور اکثر اس سے چائے بھی مانگ کر پیتا تھا۔

کرایہ دار خاتون گیتا بھی مکان مالک کے بیٹے کے ذریعہ زبردستی باتھ روم استعمال کرنے کی وجہ سے کورونا کی گرفت میں آگئی۔ اس کے بعد اس کے بچے اور شوہر بھی کورونا سے متاثر ہو گئے۔ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد گیتا کے شوہر کو بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں اس کی حالت سنگین ہوگئی تھی۔

متاثرہ خاتون گیتا کا کہنا ہے کہ اس کے مالک مکان کے بیٹے ہرشیت کمار نے ان کے کمرے کو باہر سے بند کردیا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ اپنے کنبے کے کسی ممبر کی دوا لینے بھی نہیں جاسکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Modi Cabinet: مودی کابینہ میں توسیع کا امکان، آج وزیراعظم کی رہائش گاہ پراجلاس

اس معاملے میں گیتا نے یرغمال بنائے رکھنے کے ساتھ ساتھ پورے خاندان میں کورونا انفیکشن پھیلانے جیسے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ایک رپورٹ درج کرواتے ہوئے ہرشیت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وبھوتی کھنڈ پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فی الحال پولیس اس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.