ETV Bharat / state

رامپور: کیا کورونا ویکسین لینے والوں کو ہی راشن دیا جائے گا؟

رامپور کے سیجنی نانکار کے راشن ڈیپو سے ایک معاملہ سامنے آیا ہے جہاں کنٹرول ریٹ پر حکومت کی جانب سے ملنے والے راشن کو اب راشن ڈیلروں نے راشن کارڈ ہولڈرز کو بغیر ویکسینیشن کے راشن دینے سے منع کرنا شروع کر دیا ہے، راشن ڈیلروں کا کہنا ہے کہ راشن کے لیے ویکسینیشن کروانا ضروری ہے۔

author img

By

Published : Jul 27, 2021, 2:32 PM IST

رامپور: کیا کورونا ویکسین لینے والوں کو ہی راشن دیا جائے گا؟
رامپور: کیا کورونا ویکسین لینے والوں کو ہی راشن دیا جائے گا؟

ملک کے دیگر اضلاع کے ساتھ ہی اترپردیش کے ضلع رامپور سے بھی کورونا ویکسین کی عدم دستیابی کے مسائل سامنے آ رہے ہیں، لیکن پھر بھی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ٹیکہ کاری کے لیے متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس دوران رامپور کے سیجنی نانکار کے راشن ڈیپو سے ایک معاملہ سامنے آیا ہے جہاں کنٹرول ریٹ پر حکومت کی جانب سے ملنے والے راشن کو اب راشن ڈیلروں نے راشن کارڈ ہولڈرز کو بغیر ویکسینیشن کے راشن دینے سے منع کرنا شروع کر دیا ہے، راشن ڈیلروں کا کہنا ہے کہ راشن کے لیے ویکسینیشن کروانا ضروری ہے۔

ویڈیو

اس تعلق سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے رامپور کے ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار ماندڑ سے سوالات کئے تو انہوں نے ویکسین کی عدم دستیابی کو قبول کیا۔ لیکن جب ان سے سوال کیا گیا کہ کچھ لوگ غریبوں اور مستحق افراد کو کنٹرول ریٹ پر ملنے والے راشن کو بھی ویکسین کے نام پر روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے جواب میں ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ویکسین کے لئے کسی بھی غریب اور مستحق افراد کو راشن سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں:

Corona Update: بھارت میں کورونا کے 29,689 نئے کیسز، 415 اموات درج

ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار نے کہا کہ لوگوں کو کورونا سے بچانے کے لئے اس جانب متوجہ کرنا ضروری ہے اس لئے تمام ادارے اور محکمے ویکسین کی ترغیب ضرور دیں تاکہ ملک کی عوام کو کورونا سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.