ETV Bharat / state

اتراکھنڈ میں چوتھے دن بھی سائبر حملے کی وجہ سے آن لائین نظام ٹھپ، ایف آئی آر درج کرنے میں بھی مشکلات - Cyber ​​attack in Uttarakhand - CYBER ​​ATTACK IN UTTARAKHAND

اتراکھنڈ میں سائبر حملے کے چوتھے دن بھی کئی ویب سائٹس ابھی بھی ڈاؤن ہیں، آج رات دیر گئے نظام بحال ہونے کی امید۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2024, 6:17 PM IST

دہرادون: اتراکھنڈ میں بدھ کو آئی ٹی ڈی اے کے انٹیگریٹڈ کمانڈ سنٹر کے ڈاون ہونے کے بعد حکومتی انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آخر یہ کسی ہیکر کا کام تھا یا کوئی تکنیکی خرابی ابھی تک وجہ سامنے نہیں آئی ہے لیکن یہ بات یقینی ہے کہ اتراکھنڈ کی 100 سے زیادہ ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز 24 گھنٹوں کے لیے مکمل طور پر بند رہیں جس کی وجہ سے سکریٹریٹ کا کام بھی متاثر ہوا ہے اور اب بتایا جا رہا ہے کہ ہفتہ کی رات دیر گئے تک پورا نظام بحال ہو جائے گا۔ سائبر حملہ کی وجہ سے جہاں آن لائن نظام ٹھپ ہوچکا ہے وہیں محکمہ پولیس میں ایف آئی آر درج کرنے میں تک مشکلات پیش آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کپواڑہ میں انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک، سرچ آپریشن جاری - Encounter In Kupwara

بدھ کو دہرادون کے آئی ٹی پارک میں واقع انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ڈاون ہونے کے بعد، سکریٹریٹ اور پولیس سے متعلق تمام آن لائین خدمات ٹھپ ہو کر رہ گئی تھیں۔ سرور ڈاون ہونے کی وجہ سے نہ صرف سرکاری کام میں مشکلات پیدا ہوئیں بلکہ عام لوگوں کو بھی کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ چیف منسٹر ہیلپ لائن کے ساتھ دیگر ویب سائٹس بھی بند ہوگئیں لیکن اب 15 سے زائد ویب سائٹس کو بحال کر دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ آج رات دیر گئے تک پورا سسٹم ٹھیک ہو جائے گا۔ سکیننگ کا کام جمعہ کی رات دیر گئے شروع ہوا تھا۔ اس کام میں بہت سے انجینئر اور سائبر اکسپرٹس مصروف ہیں۔ مرکز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے سائبر حملہ ہونے کا خدشہ تھا جس کے پیش نظر تمام سسٹم کو بند کر دیا گیا۔ اس کے بعد آئی ٹی بی ایس سے وابستہ تمام انجینئرز اور سائبر ماہرین کو اس کام میں لگایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.