ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ: ہیومینٹی ویلفئر آرگنائزیشن نے سو معذور افراد میں ویل چیر تقسیم کیں - wheelchairs distributed to disabled

ہیومینٹی ویلفئر آرگنائزیشن نے اننت ناگ میں سو معذور افراد میں ویل چیئرس تقسیم کیں۔ جس کا مقصد ان افراد کو بااختیار بنانا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

ہیومینٹی ویلفئر آرگنائزیشن نے معذور افراد میں ویل چیر تقسیم کیں
ہیومینٹی ویلفئر آرگنائزیشن نے معذور افراد میں ویل چیر تقسیم کیں (Etv Bharat)

اننت ناگ (جموں و کشمیر): ہیومینٹی ویلفئر آرگنائزیشن ہیلپ لائن فلاحی تنظیم کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ ویل چیئرس کی تقسیم کاری کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد نے کیا۔

ہیومینٹی ویلفئر آرگنائزیشن نے معذور افراد میں ویل چیر تقسیم کیں (ETV Bharat)

اس موقعے پر این جی او مسلم ایڈ آسٹریلیا اور ہیومینٹی ویلفئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے کولگام اور اننت ناگ اضلاع سے تعلق رکھنے والے جسمانی طور معذور بچوں اور نوجوانوں میں اعلیٰ معیار کی وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں جنہیں نقل و حرکت کے مسائل کا سامنا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں معذوری کی سرٹیفکیٹ اور آدھار کارڈ بھی موقعے پر فراہم کئے گئے۔

ہیومینٹی ویلفئر آرگنائزیشن نے معذور افراد میں ویل چیر تقسیم کیں
ہیومینٹی ویلفئر آرگنائزیشن نے معذور افراد میں ویل چیر تقسیم کیں (ETV Bharat)

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد نے کہا کہ ہیومینٹی ویلفئر آرگنائزیشن، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مشن موڈ پر کام کر رہی ہے۔ تعلیمی خدمات کے علاوہ یہ تنظیم معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے ممکنہ پالیسیاں بنانے کے لیے حکومت کی مدد کرتی رہی ہے۔ وہ ان کمیٹیوں کا حصہ بھی ہیں جو معذور افراد کو مجموعی طور پر بااختیار بنانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

سید فخرالدین حامد نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو اس بات پر فخر ہے کہ ضلع میں ایسی معتبر غیر سرکاری تنظیم ہے جو پورے جموں و کشمیر کو اپنی خدمات فراہم کرتی ہے۔

پدم شری ایوارڈ یافتہ اور تنظیم کے بانی چیئرمین جاوید احمد ٹاک نے کہا کہ ہیومینٹی ویلفئر آرگنائزیشن ہیلپ لائن کا بنیادی مقصد، جموں و کشمیر کے افراد کو بااختیار بنانا ہے جو معذوری سے لڑ رہے ہیں۔ وہیل چیئر کی تقسیم مسلم ایڈ آسٹریلیا کے تعاون سے ایک پہل ہے اور یہ جموں اور کشمیر میں اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ ہر ضرورت مند کو وہیل چیئر مع دستاویزات کے ساتھ نہیں مل جاتی۔

ہیومینٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ہیلپ لائن کے بانی جاوید احمد ٹاک اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ قصبے کے رہائشی ہیں، ان کی تنظیم ایک رجسٹرڈ تنظیم ہے جو معذور افراد کو بااختیار بنانے اور ان کو با اختیار بنانے کی وکالت کرتی ہے۔ جاوید احمد ٹاک کو ان کی شاندار خدمات پر کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

معذور افراد کے لیے 2015 میں، وزیر اعظم نے ریڈیو پروگرام میں ان کی تعریفیں کیں۔ سنہ2003 میں جاوید احمد ٹاک نے ایک این جی او، ہیومینٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کا آغاز کیا۔ ان کی این جی او سینکڑوں جسمانی طور پر معذور افراد کو مختلف ہنر کے ذریعے روزی کمانے کی تربیت دے کر ان کی مدد کر رہی ہے، تاکہ وہ عزت کے ساتھ سماج میں زندگی گزار سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جاوید ٹاک خود ایک معذور شخص ہیں، ان کی ریڑھ کی ہڈی کو سنہ 1997 میں فائرنگ کے ایک واقعے میں اس وقت نقصان پہنچا تھا جب نامعلوم مسلح افراد نے ان کے چچا پر حملہ کیا تھا، اس واقعہ کے بعد وہ مستقل طور پر معذور ہوگئے۔ معذوری کے باوجود جاوید ٹاک نے ہمت نہیں ہاری اور انہوں نے زندگی میں آگے بڑھنے اور معذور افراد کے لئے کچھ کرنے کی ٹھان لی۔ جس کے بعد انہوں نے معذور بچوں کے لئے زیبا آپا انسٹیوٹ نامی اسکول کھولا ،وہیں بعد میں انہوں نے دیگر معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے ہیومینٹی ویلفئر آرگنائزیشن ہیلپ نامی این جی او بھی قائم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.