ETV Bharat / state

مالیگاؤں سمیت اورنگ آباد اور جالنہ میں این آئی اے اور اے ٹی ایس کی مشترکہ کارروائی، تین افراد حراست میں - NIA ATS joint operation - NIA ATS JOINT OPERATION

اورنگ آباد، جالنہ اور مالیگاؤں سے تین نوجوان کو حراست میں لیا گیا۔ یہ کارروائی ملک بھر میں کئی ریاستوں میں انجام دی گئی۔

NIA ATS JOINT OPERATION
این آئی اے اور اے ٹی ایس کی مشترکہ کارروائی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2024, 5:44 PM IST

مہاراشٹر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) اور انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے مشترکہ طور پر ہفتے کے روز مہاراشٹر کے مختلف شہروں میں، ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں ایک بڑی کارروائی کو انجام دیا ہے۔ مہاراشٹر کے اورنگ آباد (چھترپتی سمبھاجی نگر)، جالنہ اور مالیگاؤں سے پوچھ تاچھ کے لیے تین نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔ ملی تفصیلات کے مطابق مذکورہ کارروائی ملک بھر میں ایک ساتھ کئی ریاستوں میں انجام دی گئی ہے۔

این آئی اے اور اے ٹی ایس کی مشترکہ کارروائی (Etv Bharat)

این آئی اے اور اے ٹی ایس کی یہ مشترکہ کارروائی اورنگ آباد(چھترپتی سمبھاجی نگر) کے کیراڈ پورہ آزاد کے قریب علاقے سے کی گئی۔ جبکہ جالنہ کے علاوہ مالیگاؤں کے عبداللہ نگر علاقے میں واقع ایک ہومیوپیتھک کنسلٹنگ و حجامہ سینٹر پر چھاپہ مار کارروائی کی، اور تینوں شہروں سے ایک ایک نوجوانوں کو حراست میں لیا۔ جبکہ تفتیشی ایجنسیوں نے مقامی پولیس کے ساتھ مالیگاؤں میں ہومیوپیتھک کنسلٹنگ و حجامہ سینٹر کی مسلسل کئی گھنٹوں کی تفتیش کے بعد ایک نوجوان کو حراست میں لے کر سٹی پولیس اسٹیشن پہنچے۔

فی الحال تفتیشی ایجنسیوں اور مقامی پولیس کی جانب سے اس کارروائی کی کوئی تفصیلات نہیں دی گئی۔ ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق ان نوجوانوں کو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ پر حراست میں لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج سے قبل کئی مرتبہ تفتیشی ایجنسیوں نے شہر میں کارروائی کی ہے، لیکن اس کارروائی کو لےکر عوام میں تذبذب پایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، مسلم نمائندہ کونسل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.