گاؤں کے تقریباً ایک درجن افراد نے اپنی مرضی سے سڑک کے لئے ضرورت کے مطابق زمین دینے کی پیش کش کی۔ جس کے بعد گاؤں پردھان وسیع احمد نے آناً فاناً میں کام بھی شروع کرا دیا۔
جہاں سڑک کی تعمیر کی جا رہی ہے وہاں اب تک صرف پگڈنڈی تھی لیکن اب یہ راستہ 30 فٹ کشادہ سڑک میں تبدیل ہونے جا رہا ہے۔ گاؤں میں کسی تقریب کے موقع پر باہر سے آنے والے افراد چار پہیہ گاڑیوں سے آرام سے آ سکیں گے۔ ہر داس پور کے باشندے اپنے موضع کی ترقی میں شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں۔ سڑک کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ گاؤں کے افراد خود سڑک تعمیر کی نگرانی کر رہے ہیں۔
سڑک تعمیر کے دوران گاؤں کے وہ نوجوان جو دیگر ریاستوں میں روزی روٹی حاصل کرتے تھے، مزدوری کر رہے ہیں۔ اس کوشش سے بےروزگاری دور کرنے بھی مدد مل رہی ہے۔
ان لاک ون میں راحت ملنے کے بعد مئو ضلع میں بھی باہر سے کثیر تعداد میں مزدور واپس آئے ہیں۔ ان کے سامنے بھی حالات کافی مشکل ہیں۔ ان کے روزی روٹی کا بنیادی مسئلہ در پیش ہے۔
گاؤں پردھان و دیگر ذمہ دار باشندے چاہتے ہیں یہ بے روزگار نوجوان بھی بر سر روزگار ہو جائیں۔