ETV Bharat / state

اترپردیش: گاؤں والوں کا پولیس پر حملہ - دو فریقوں کے درمیان مارپیٹ

اترپردیش کے شہر وارانسی میں دو فریقوں کے درمیان مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا، جسے حل کرنے پولیس پہنچی تو گاؤں والوں نے الٹا ان پر حملہ کر دیا اور اس حملے میں پولیس افسر، کانسٹیبل اور ایک مقامی باشندہ زخمی ہو گئے۔

اترپردیش: گاؤں والوں کا پولیس پر حملہ
اترپردیش: گاؤں والوں کا پولیس پر حملہ
author img

By

Published : Apr 5, 2020, 3:44 PM IST

وارانسی کے پھول پور تھانہ علاقہ میں دو فریقوں کے بیچ لڑائی کو حل کرنے پہنچی پولیس پر گاؤں والوں نے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں پھول پورکے پولیس افسر، کانسٹیبل اور ایک مقامی باشندہ زخمی ہوئے۔

غور طلب ہے کہ تھانہ رامپور گاؤں میں ہفتے کے روز دو فریقوں کے مابین جھگڑا ہوا۔ اس معاملے میں، ایک فریق کی جانب سے 112 ڈائل کیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور دیکھا تو ماحول پرسکون تھا۔ اس کے بعد پولیس اہلکار یہ کہتے ہوئے لوٹ آئے کہ وہ تھانے پہنچیں اور شکایت درج کروائیں۔جو قصروار ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس کے بعد ایک طرف سے لوگ تھانے پہنچ گئے اور شکایت درج کروائی۔

وہیں ہفتہ کی شام تھانے کا کانسٹیبل لکشمن پرساد ایک سپاہی کے ساتھ گاؤں پہنچا اور گاوں والوں سے پوچھ گچھ شروع کردی۔

اس دوران گاؤں والے غصے میں تھے اور وہ کانسٹیبل اور پولیس افسر کو مارنے کے لئے دوڑا دیے۔ پولیس افسر اور کانسٹیبل کسی طرح وہاں سے بھاگ گئے اور پولیس تھانہ کے افسر سنور علی کو فون کیا اور انہیں اس معاملے سے آگاہ کیا۔ تھانہ پھول پور کا معاملہ سن کر پولیس تھانہ کچھ کانسٹیبل کے ساتھ پولیس جیپ لے کر فوراً گاؤں پہنچی۔ موقع پر پہنچنے کے بعد پولیس اسٹیشن کا افسر جیپ سے نکل کر گاؤں والوں تک پہنچنے ہی والا تھا کہ اسی وقت وہاں موجود مقامی لوگوں نے اس پر حملہ کردیا۔ جس کے بعد افراتفری تفری پھیل گئی۔

حملہ آوروں نے پولیس کا موبائل بھی چھین لیا۔ اطلاع ملتے ہی قریبی تھانوں کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور رورل سپرنٹنڈنٹ پولیس مارتنڈ پرتاپ سنگھ بھی پہنچ گئے۔ تھانے دار، سپاہی، اور زخمی ہوئے مقامی لوگوں کا علاج پنڈرا پی ایچ سی میں جاری ہے۔ وہیں حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے، جس میں کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.