ETV Bharat / state

Rains, Hailstorm in UP اترپردیش میں بارش اور ژالہ باری کا دور جاری، حکومت الرٹ - Uttar Pradesh govt on alert

اترپردیش میں موسم کا اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 18, 2023, 3:39 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش میں بے موسم بارش اور ژالہ باری نے کسانوں کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ حکومت نے موسم سے متاثر کسانوں کو راحت دینے کی ہدایت متاثرہ اضلاع کے انتظامیہ کو دیا ہے۔ بھدوہی، کشی نگر، لکھنؤ، کانپور، اناؤ سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں گذشتہ 48گھنٹوں کے دوران رک رک کر ہورہی بارش سے فصلوں کے نقصان کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم میں آئی اس تبدیلی جلد ہی معمول پرآنے کے آثار ہیں۔

اس درمیان وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مختلف اضلاع میں ہوئی بارش اور ژالہ باری کو دیکھتے ہوئے افسران کو پوری مستعدی سے راحت رسانی کی کاروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران علاقے کا دورہ کر کے راحت کاموں پر نظر رکھیں اور متاثرین کی مدد کریں۔انہوں نے آفت سے ہوئے جانی نقصان میں فی متاثر کو چار لاکھ روپئے کی مالی معاونت بلاتاخیر فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے گھروں کو نقصان ہوا یا مویشی مارے گئے ہیں ایسے متاثرین کو فورا مالی مدد فراہم کی جائے۔ وزیر اعلی نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ فصلوں کو ہوئے نقصان کا تخمینہ لگا کر حکومت کو اس کی رپورٹ فراہم کی جائے تاکہ اس ضمن میں آگے کی کاروائی کی جاسکے۔

وہیں سون بھدر ضلع میں شدید بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے جمعہ کو پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔ نکسل متاثرہ رام پور برکونیا تھانہ علاقہ کی گھاگھرا ندی میں کچھ لوگ مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔ اس دوران 6 افراد پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے۔ ان میں سے 4 افراد کی لاشیں کون تھانہ کے چکریہ سے ملی ہیں۔ دوسری جانب رام پور برکونیا تھانہ علاقہ میں ژالہ باری سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ پولیس نے تمام لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔ رام پور برکونیا اور کون پولیس 2 دیگر لوگوں کی تلاش کر رہی ہے جو دریا میں بہہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Rain in Telangana تلنگانہ میں شدید بارش اور ژالہ باری، بیشتر اضلاع میں فصلوں کو نقصان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.