ETV Bharat / state

Eid-Ul-Adha In Lucknow لکھنؤ میں عید الاضحی سے متعلق پولیس کی ایڈوائزری جاری، عیش باغ عیدگاہ میں 10 بجے نماز

author img

By

Published : Jun 28, 2023, 10:45 PM IST

لکھنؤ کے شاہی عیش باغ عیدگاہ میں 10 بجے نماز عید الاضحی ادا کرنے کا اعلان مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کیا ہے۔ عید الاضحی کے متعلق گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے انتظامیہ نے کہا ہے کہ لکھنؤ میں 12 سو 8 مساجد اور 94 عیدگاہ میں نماز عید الاضحی ادا کی جائے گی۔

لکھنؤ میں عید الاضحی سے متعلق پولیس کی ایڈوائزری جاری، عیش باغ عیدگاہ میں 10 بجے نماز

لکھنؤ: ریاست اتر پردیش کے لکھنؤ کے شاہی عیش باغ عیدگاہ میں 10 بجے نماز عید الاضحی ادا کرنے کا اعلان مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عیدگاہ کے احاطہ میں ہی نماز ادا کرنے کی تلقین کی ہے۔ وہیں لکھنؤ پولیس محکمہ کے لاء اینڈ آرڈر کمشنر اوپندر اگروال نے عید الاضحی کے متعلق گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لکھنؤ میں 12 سو 8 مساجد اور 94 عیدگاہ میں نماز عید الاضحی ادا کی جائے گی۔ جس کے لیے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی پولیس اہلکاروں کی کئی ٹکڑیوں میں تعینات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عید الاضحی نماز کے وقت ٹرافیک ڈائورزن رہے گا۔ اس کے علاوہ پرانے لکھنؤ میں پی ایس سی اور آر آر ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ لکھنؤ پولیس محکمہ کے لاء اینڈ آرڈر کمشنر اوپندر اگروال نے لکھنؤ کے سبھی لوگوں سے اپیل کیا ہے کہ جو لوگ قربانی کرتے ہیں، وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی کے جذبات کو ٹھیس نہ پہونچے۔ امن و امان کو قائم رکھنے میں تعاون کریں۔ عیش باغ عید گاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے بھی اس بات پر زور دیتے کہا کہ اسلامک سینٹر آف انڈیا سے جو ایڈوائزری جاری ہوئی ہے، اس پر عمل کریں یہ مقدس تہوار ہے اس کو پر امن طریقے سے منائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Eid Ul-Adha 2023 مسلم شخص کا بکرا خریدنے پر سوسائٹی میں ہنگامہ، رہائشیوں نے جے شری رام کے نعرے لگائے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.