ETV Bharat / state

UP Govt on Journalist Pension: اتراکھنڈ کی طرز پر اتر پردیش میں بھی صحافیوں کو ملے گی پینشن

اترپردیش حکومت نے اتراکھنڈ کی طرز پر ریاست میں 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے صحافیوں کو پینشن اسکیم کا فائدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ UP Govt on Journalist Pension

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 31, 2022, 3:59 PM IST

لکھنئو: اتر پردیش کے اطلاعات و رابطہ عامہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے آرڈر جاری کیا گیا ہے کہ اب ریاست کے 60 سال یا اس سے زیادہ عمر والے صحافیوں کو پینشن اسکیم کا فائدہ دیا جائے گا۔ محکمہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر انشومن رام ترپاٹھی کی جانب سے گزشتہ جمعہ کو جاری سرکیولر میں سبھی اضلاع سے اطلاعات افسر سے 60سال یا اس سے زیادہ عمر کے صحافیوں کی تفصیل ایک ہفتے کے اندر دینے کو کہا گیا ہے۔ UP Govt On Journalist Pension

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مہینے جولائی میں اتراکھنڈ حکومت نے بھی 60 سال سے زیادہ عمر کے صحافیوں کو پینشن اسکیم کے دائرے میں لانے کا اعلان کیا تھا۔ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ 'اتراکھنڈ حکومت کی طرح اترپردیش کے 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے صحافیوں کو پینشن دئیے جانے کا نظم کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں آگاہ کرانا ہے کہ اپنے ضلع سے متعلق 60 سال و اس سے زیادہ عمر کے صحافیوں کی تفصیل، لیٹر کی حصولی کے ایک ہفتے کے اندر جلد از جلد دستیاب کرانے کی زحمت گوارہ کریں۔ تاکہ اس ضمن میں آگے کی ضروری کاروائی کی جاسکے۔ UP Govt will give benefits of pension scheme to journalists above 60 years of age

یہ بھی پڑھیں: سیاسی پارٹیوں کے سامنے صحافیوں کے مسائل کو رکھا جائے گا: تیج بہادر

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.