اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ملی تنظیم دی پروڈکٹو مکتب کی جانب سے ایک منفرد پہل کی گئی ہے، دی پروڈکٹو مکتب اب تک چھوٹے بچوں کے لئے شارٹ ٹرم دینی کورس چلایا کرتی تھی تاہم اب اس تنظیم نے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے نوجوانوں اور نوکر پیشہ افراد کے لئے 6 ماہ کا دینی کورس کا آغاز کیا ہے۔ جس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اردو کی بھی تعلیم دی جارہی ہے۔ Unique Classes of The Productive Maktabat
دی پروڈکٹو مکتب کے مطابق مصروفیت کی وجہ سے جو لوگ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ان کو دیکھتے ہوئے اس کورس کا آغاز کیا گیا ہے، دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ سیرت کی بھی تعلیم دی جارہی ہے، طلباء کو سنت ادا کرنے کے ٹاسک بھی دئے جارہے ہیں اور جو اس میں اول آتا ہے اس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:
اس مکتب میں تعلیم حاصل کررہے طلباء کا ماننا ہے اس طرح کے مکتب تمام محلوں میں ہونے چاہیے تاکہ جو لوگ دینی تعلیم سے دور ہیں وہ اسے سمجھ کر اپنی عملی زندگی کو سوار سکیں۔ مکتب کا بھی یہی مقصد ہے کہ لوگ دین کو سمجھیں اور اسے عملی زندگی میں اتاریں تاکہ پوری دنیا میں مسلمانوں کے تئیں پیدا ہوئی غلط فہمیاں دور ہو سکیں۔