ETV Bharat / state

یوپی پنچایت الیکشن: 20 اضلاع میں دوسرے مرحلے کے لئے پولنگ جاری

یوپی میں سہ رخی پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 20 اضلاع میں ووٹنگ جاری ہے۔ ان اضلاع میں 52 ہزار 623 پولنگ مراکز پر 3 کروڑ 23 لاکھ 69 ہزار 280 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے کورونا وائرس کے پیش نظر کووڈ-19 پروٹوکال کا صد فیصد سختی سے عمل کرانے کے لئے ضلع الیکشن افسران اور پولیس کپتان کو احکامات جاری کیے ہیں۔

twenty-districts-will-be-voting-in-second-phase-of-up-panchayat-elections
یوپی پنچایت انتخاب: 20 ضلعوں میں دوسرے مرحلے کے تحت وئوٹنگ جاری
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 9:41 AM IST

لکھنئو: اترپردیش میں سہ رخی پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت آج 20 اضلاع میں ووٹنگ ہورہی ہے۔ ووٹنگ سے قبل اتوار کو ان اضلاع میں ضلع ہیڈ کواٹروں سے انتخاب مراکز کے لئے پولنگ پارٹیاں روانہ ہوگئی تھیں۔ آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی، جو شام چھ بجے تک چلے گی۔

دوسرے مرحلے میں 52 ہزار 623 وئوٹنگ مراکزوں پر 3 کروڑ 23 لاکھ 69 ہزار 280 وئوٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

ریاستی الکیشن کمشنر منوج کمار نے سبھی 20 اضلاع کے ضلع الیکشن آفیسر اور کمیشن کی طرف سے بھیجے گئے مبصروں کو سخت ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت انتخابات پرامن اور اچھے طریقے سے کرائے جائیں۔ کہیں بھی کسی طرح کا ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پر ضلع آفیسر اور پولیس کپتان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

کورونا کے بڑھتے معاملوں اور بدحال ہیلتھ خدمات کی وجہ سے دوسرے مرحلے کا پنچایت انتخاب کرانے گئے ملازمین کے اندر کافی ڈر کا ماحول ہے۔ ضلع میں الیکشن کرانے والے ملازمین کی اچھی تعداد نظر آئی۔

دوسرے مرحلے کا انتخاب پر امن طریقے سے کرانے کے لئے سبھی 20 اضلاع میں 2 لاکھ 31 ہزار 748 ملازمین الیکشن ڈیوٹی میں لگائے گئے ہیں، جبکہ زونل مجسٹریٹ کے طور پر 474 افسران لگائے گئے ہیں۔ وہیں سیکٹر مجسٹریٹ کے طور پر 3091 افسران کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سبھی 20 اضلاع میں ضلع پنچایت رکن، علاقائی پنچایتی رکن، گرام پردھان اور گرام پنچایت رکن کے لیے انتخاب کرانے کے سلسلے میں ریٹرنگ افسر اور اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسروں کے طور میں تقریباً 2800 ملازمین کی الگ سے ڈیوٹی مقامی سطح پر لگائی گئی ہے۔

ریاستی الکشن کمیشن نے کورونا وائرس کے مدنظر کووڈ-19 پروٹوکال کا سختی سے عمل کرانے کا ضلع الیکشن افسروں اور پولیس کپتان کو احکامات دیے ہیں۔

پنچایت انتخاب کے دوسرے مرحلے کے لئے 2 لاکھ 33،616 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے ہیں۔ وہیں گرام پنچایت رکن وارڈ کے سوا لاکھ عہدوں پر امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے جس کی وجہ سے یہ عہدے خالی رہ گئے۔ ریاستی الیکشن کمشنر منوج کمار کے مطابق دوسرے مرحلے کے انتخاب کے لئے پرچہ نامزدگی کا عمل پورا ہو چکا ہے۔ اس مرحلے میں پنچایت وارڈ رکن کے 19،653 عہدوں پر 56،874 امیدواروں نے پرچہ داخل کیا ہے۔

یوپی پنچایت انتخاب: 20 ضلعوں میں دوسرے مرحلے کے تحت وئوٹنگ جاری
یوپی پنچایت انتخاب: 20 ضلعوں میں دوسرے مرحلے کے تحت وئوٹنگ جاری

دوسرے مرحلے میں گرام پنچایت کے پردھان کے 14،897 عہدوں پر 99،404 امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کیے ہیں۔ وہیں گرام پنچایت رکن کے لئے 1،87،781 عہدوں پر 69،314 امیدواروں نے پرچہ داخل کیا ہے، جبکہ سوا لاکھ عہدوں پر امیدواروں نے پرچہ داخل نہیں کیے ہیں۔ ایسے میں ان گرام پنچایتوں کے رکن عہدہ کے لئے کمیشن کو دوبارہ سے انتخاب کرانی ہوگی۔

دوسرے مرحلے میں 20 اضلاع کی گرام پنچایت کے 69 ہزار 560 رکن سمیت 62 گرام پردھان اور 560 پنچایت رکن کے زیادہ تر ضلع سلطان پور، مہاراج گنج اور گونڈا میں ایک ایک ضلع پنچایت رکن بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.