ETV Bharat / state

مراد آباد: جہیز میں بھینس نہ ملنے پر بیوی کو طلاق - شوہر نے بیوی کو تین طلاق دے دیا

متاثرہ کا الزام ہے کہ شادی کے پہلے دن سے ہی سسرال والوں نے اس سےجہیز کا مطالبہ شروع کردیا تھا۔ جہیز نہ ملنے کے سبب شوہر نے اس کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔

مراد آباد: جہیز نہ ملنے پر بیوی کو طلاق
مراد آباد: جہیز نہ ملنے پر بیوی کو طلاق
author img

By

Published : Jan 22, 2021, 3:59 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مراد آباد کے رحمت نگر میں جہیز میں بھینس نہ ملنے کی وجہ سے شوہر نے بیوی کو تین طلاق دے دیا۔ متاثرہ نے معاملے کی شکایت ایس ایس پی سے کی ہے۔

دراصل ضلع کے کٹگڑھ تھانہ کے علاقہ رحمت نگر کی رہائشی شمع کی شادی جنوری 2014 میں سنبھل کے گاؤں بھارتل کے رہائشی مشاہد حسین سے ہوئی تھی۔ شمع کا الزام ہے کہ شادی کے پہلے دن سے ہی سسرال والوں نے جہیز کا مطالبہ شروع کردیا تھا۔ جہیز نہ ملنے کے سبب شوہر نے اس کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔

مراد آباد: جہیز نہ ملنے پر بیوی کو طلاق
مراد آباد: جہیز نہ ملنے پر بیوی کو طلاق

شوہر اپنی بیوی شمع سے جہیز میں بھینس کا مطالبہ کرتا رہا۔ وہیں کسی طرح شمع کے نانا نے تیس ہزار روپے کا بندوبست کرکے بھینس خرید کر دے دیا۔ اس کے بعد کچھ دنوں تک سب کچھ ٹھیک رہا۔ لیکن کچھ ہی دنوں بعد سسرال والوں نے شمع کو دوبارہ ہراساں کرنا شروع کردیا اور پھر سے بھینس کا مطالبہ شروع کر دیا۔ بھینس نہ ملنے کی وجہ سے شوہر نے تین طلاق دیتے ہوئے شمع کو بچوں سمیت گھر سے نکال دیا۔

متاثرہ لڑکی نے ایس ایس پی پربھاکر چودھری سے انصاف کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی قوانین پر اوما بھارتی کی نصیحت، 'ضد اور تکبر کو چھوڑنا ہوگا'

وہیں ایس ایس پی نے پولیس تھانہ کو ملزم شوہر اور سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.