ریاست اترپردیش کے رامپور میں تاجروں نے منڈی فیس لگائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اترپردیش ادھیوگ ویاپار منڈل Uttar Pradesh Udyog Vyapar Mandal کے ضلع صدر شیلیندر شرما کی قیادت میں تاجروں نے کلیکٹریٹ پہنچ کر ضلع انتظامیہ کے ذریعہ وزیر اعلی کو میمورنڈم دیا۔
حکومت کے ذریعہ تینوں زرعی قوانین کو واپس لیے جانے کے بعد دوبارہ سے منڈی فیس مقرر کئے جانے خلاف تاجروں نے آج اترپردیش کے متعدد اضلاع سمیت رامپور کے کلیکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ Traders Protest Against Market Fee کرکے سٹی مجسٹریٹ کے ذریعہ وزیر اعلی کو میمورنڈم دیا۔
اس موقع پر اترپردیش ادھیوگ ویپار منڈل کے ضلع صدر شیلیندر شرما نے کہا کہ آج ویاپار منڈل کی جانب سے ریاست بھر میں وزیر اعلی کو میمورنڈم دے جا رہے ہیں۔ اس میمورنڈم کے ذریعہ یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ویاپار منڈل طویل عرصہ سے منڈی فیس کو ختم کئے جانے سے متعلق تحریک چلاتا آیا ہے۔ اس درمیان 5 جون 2020 کو وزیراعظم نے پورے ملک سے منڈیوں کا لائسنس، 9 اور 6 گیٹ پاس اور دیگر خدمات کو مکمل طور پر ختم کر دیا تھا جس سے عام تاجروں Uttar Pradesh Krishi Utpadan Mandi Adhiniyam کو بڑی راحت ملی۔ وہیں بدعنوانیو پر بھی کافی حد تک روک لگی ہے۔
مزید پڑھیں:رامپور: دَلہن پر اسٹاک لِمِٹ کے خلاف تاجروں کا احتجاج
اس دوران شیلیندر شرما نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ حکومت نے زرعی قوانین کو واپس لینے کے بعد منڈی فیس کے پرانے نظام کو نافذ کر دیا ہے۔ جس سے تاجروں میں کافی ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے جلد ہی اس منڈی فیس کو ختم کیا جائے۔