میرٹھ: میرٹھ میں پرانے شہری علاقے کے کوتوالی تھانا کے اسماعیل نگر میں قریب 200 سالہ پرانے مکان کی چھت گرنے سے اس میں دب کر ایک خاتون کے ساتھ تین افراد زخمی ہوگئے. موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے سبھی زخمیوں کو باہر نکال کر ہسپتال میں داخل کرایا. بتایا جاتا ہے کہ یہ مکان قریب 200 سال پرانا ہے جس کی وجہ سے اس کی حالت خستہ تھی. کافی وقت سے مکان کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے یہ مکان کافی بوسیدہ ہوگیا تھا اور بارش کے پانی کے سبب اس مکان کی چھت گر گئی۔ The Roof of a 200 Year old House Collapsed in Meerut three People were injured
یہ بھی پڑھیں:
- عتیق احمد کے خاص شوٹر کا مکان منہدم
- Sensational Disclosure of Meerut Woman: خاتون کے سسرال والوں پر سنگین الزامات
مغربی اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کا کوتوالی علاقہ ایک قدمی آبادی والا علاقہ ہے یہاں اکثر زلزلے کے دوران بھی بہت سے مکانات میں دراڑیں پیدا ہو جاتی ہیں اور خاص کر برسات کے موسم میں ان علاقوں میں بڑے حادثات کا خطرہ بنا رہتا ہے۔ ضرورت ہے میونسپل کارپوریشن کو ان علاقوں کے مکانوں کی خستہ حالی کو دور کرانے کی تاکہ بڑے حادثات سے بچا جا سکے۔