ETV Bharat / state

Soot Pheni in Aligarh: علی گڑھ میں روزے داروں کی پہلی پسند سوت پھینی، دیکھیں ویڈیو - سحری میں کھائی جانے والی پھینی

رمضان المبارک کے مہینے میں سحری کے وقت دودھ میں ڈبا کر کھائی جانے والی پھینی روزے داروں کی پہلی پسند ہوتی ہے، جسے گھی اور میدہ سے تیار کیا جاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سوت پھینی کھانے سے جسم کو قوت ملتی ہے۔ کھانے میں بھی لذیز ہوتی ہے، قیمت بھی کم ہوتی ہے اور آسانی سے پچ بھی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سوت بھینی کھانے سے جسم کو قوت ملتی ہے۔ کھانے میں بھی لذیذ ہوتی ہے، قیمت بھی کم ہوتی ہے اور آسانی سے پچ بھی جاتی ہے۔ Soot Pheni in Aligarh

روزے داروں کی پہلی پسند سوت پھینی جسے گھی اور میدہ سے تیار کیا جاتا ہے، دیکھیں ویڈٰیو

author img

By

Published : Apr 23, 2022, 8:00 PM IST

علیگڑھ: رمضان کے مہینے میں سحری کے وقت روزے دار وہ چیزیں کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں، جو دن کے وقت ان کے جسم کو قوت عطا کریں تاکہ ان کو کسی بھی طرح کی بھوک، پیاس اور کمزوری محسوس نہ ہو کیونکہ سحری کے وقت سے غروب آفتاب تک روزے دار کوئی بھی چیز نہ تو کھاتے ہییں نہیں کچھ پیتے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں اور اضلاح میں رمضان المبارک کے مہینے میں افطار اور سحری کے وقت کھائی جانے والی مختلف مشہور چیزیں دستیاب ہوتی ہیں، جس کو خاص طور پر رمضان میں ہی بنایا جاتا ہے۔ Soot Pheni In Aligarh

روزے داروں کی پہلی پسند سوت پھینی جسے گھی اور میدہ سے تیار کیا جاتا ہے

سوت پھینی کو میدہ اور گھی کی مدد سے تیار کی جاتی ہے جس کو سحری کے وقت دودھ میں ڈال کر شکر کے ساتھ بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سوت بھینی کھانے سے جسم کو قوت ملتی ہے، کھانے میں بھی لذیز ہوتی ہے، قیمت بھی کم ہوتی ہے اور آسانی سے پچ بھی جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روزدار سحری میں اس کا بڑے شوق سے استعمال کرتے ہیں اور اس کو رمضان المبارک کا تحفہ کہتے ہیں۔

ضلع علیگڑھ کے علاقے دورھ پور میں موجود ایک قدیم انڈین گجک کے نام سے دکان پر سوت پھینی اور سویاں کا کاروبار صرف رمضان کے مہینے میں کیا جاتا ہے، جہاں پر ضلع علی گڑھ اور آس پاس کے گاؤں دیہات سے لوگ خاصی تعداد میں خریدنے آتے ہیں۔ یہاں تک کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور اساتذہ ملک کی دیگر ریاستوں میں لے جاتے ہیں اور یہی سوت پھینی عرب ممالک میں جب یونیورسٹی کے پروفیسر جاتے ہیں تو وہاں بھی لے جاتے ہیں۔

کاریگروں کے مطابق سوت پھینی صبح تین بجے سے بننا شروع ہوتی ہے اور شام چار بجے تک ان کو تیار کیا جاتا ہے جس میں صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ یہ روزے داروں کی پہلی پسند ہوتی ہیں، سحری میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس تعلق سے دکاندار محمد رفیق نے بتایا کہ گذشتہ دو برسوں سے کورونا وبا کے سبب کاروبار بری طرح متاثر تھا، لیکن اس بار کورونا نہ ہونے کی وجہ سے بازار کھلے ہوئے ہیں اور اچھا کاروبار ہورہا ہے۔ دوردراز سے بھی لوگ یہاں خریدنے آتے ہیں کیونکہ یہ ہماری پرانی دوکان ہے۔ محمد رفیق نے مزید بتایا ہماری دکان پر سوت پھینی اور سویاں 60 روپے سے لے کر 120 روپے یہ فی کلو گرام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیگڑھ: رمضان میں سحری کا خاص تحفہ 'پھینی'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.