ETV Bharat / state

Taj Mahal to get online ticket booking system تاج محل میں داخلہ کے لیے آن لائن ٹکٹ بکنگ سسٹم متعارف - Entry to Taj Mahal by online ticket

آگرہ میں واقع تاج محل اور لال قلعہ کے علاوہ دیگر تاریخی عمارتوں میں اب آن لائن ٹکٹ کی سہولیات ہوگی۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا جلد ہی اس کے لیے ایک ویب سائٹ شروع کرے گا۔ taj mahal entry ticket online

تاج محل میں آن لائن ٹکٹ کے ذریعے داخلہ ملے گا

author img

By

Published : Aug 26, 2022, 10:47 AM IST

Updated : Aug 26, 2022, 11:39 AM IST

آگرہ: آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (ASI) آگرہ میں واقع تاج محل اور دیگر عمارتوں میں داخلے کے لیے آن لائن ٹکٹ کی سہولیات پر کام کررہا ہے۔ اے ایس آئی نے آن لائن ٹکٹ سسٹم پر ذہن سازی کے بعد ایک ایپ جلد ہی لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اے ایس آئی کے مطابق سبھی یادگاروں پر پوری طرح سے ٹکٹ کا نظام ڈیجیٹل ہوگا اور آف لائن ٹکٹ مکمل طور پر بند کئے جائیں گے۔ Entry to Taj Mahal by online ticket

آپ کو بتادیں کہ محبت کی نشانی تاج محل کو دیکھنے کے لیے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح آگرہ پہنچتے ہیں۔ تاہم یہاں آف لائن ٹکٹ سسٹم ہونے کی وجہ سے اکثر ٹکٹ کھڑکی پر سیاحوں کے درمیان تنازعہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ ٹکٹ کے مسلسل بلیک ہونے کی بھی شکایتیں ملتی رہتی ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے ٹکٹ نظام کو مکمل طور پر آن لائن کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ Archaeological Survey of India

اس سلسلے میں اے ایس آئی کے سپرنٹنڈنٹ ماہر آثار قدیمہ راج کمار پٹیل نے بتایا کہ تاج محل سمیت دیگر یادگاروں کے لئے آن لائن ٹکٹ کی کی سہولیات فراہم کی جائے۔ اس کے علاوہ وائی فائی نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ کووڈ-19 میں تاج محل سمیت اور دیگر یادگاروں پر سیاحوں کے لیے اے ایس آئی نے آن لائن ٹکٹ کا نظام تیار کیا تھا تاہم اب کورونا کے ختم ہوتے ہی ٹکٹ کھڑکی پر مسلسل سیاحوں کے درمیان تنازعہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

وہیں تمام یادگاروں پر ڈیجیٹل ٹکٹ نظام کو لاگو کرنے کے لئے ASI لگاتار اپنے تکنیکی ٹیم اور عملے کے ساتھ میٹنگ کر رہا ہے۔ تاکہ آن لائن ٹکٹ نظام کو سادہ اور آسان بنایا جاسکے۔

Last Updated : Aug 26, 2022, 11:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.