ETV Bharat / state

رامپور میں ایس آئی او کی عید ملن تقریب - طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا رامپور یونٹ

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا رامپور یونٹ کے کارکنان نے آج ایک اولڈ ایج ہوم جاکر بے سہارا بزرگوں و خواتین کے ساتھ عید کی خوشیاں باٹیں۔

رامپور میں ایس آئی او کی عید ملن تقریب
author img

By

Published : Jun 10, 2019, 4:09 PM IST

اولڈ ایج ہوم ان بے گھر افراد کے لئے بیش قیمت نعمت سے کم نھیں، جو اپنے گھروں سے اپنے جگر کے ٹکڑوں کے ذریعہ بے گھر کئے گئے بزرگ و خواتین کو اپنی زندگی کی آخری سانسیں گننے کے لئے مجبور ہوکر جانا پڑتا ہے۔

رامپور میں ایس آئی او کی عید ملن تقریب

عید الفطر کے موقع پر اپنے ساتھ دوسروں کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے مقصد سے طلبہ تنظیم ایس آئی او کے کارکنان نے گزشتہ روزوردھا آشرم نامی ایک اولڈ ایج ہوم کادورہ کیا اور وہاں کے معزز ترین افراد سے ملاقات کی۔ ایس آئی او کے اس اقدام کو لوگوں نے سراہا۔

طلبہ کی تنظیم نے قرآن مجید کی روشنی میں والدین کی اہمیت اور ان کے ساتھ حسن اخلاق کے برتاؤ کو اجاگر کیا۔

پروگرام کا آغاز حافظ معین احمد کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کا ترجمہ پریم سنگھ نے پیش کیا۔

اس کے بعد اپنے کلیدی خطاب میں بصیر احمد نے عید کے پیغام کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عید ان لوگوں کے لئے نہایت ہی خوشی کا دن ہے جنہوں نے پورے خشوع و خضوع کے ساتھ رمضان کے روزوں کا اہتمام کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم ان کتابوں کو سمجھ کر پڑھیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ ایک انسان کی کیا اہمیت ہے۔ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا ہے۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں ایس آئی او کارکنان کے علاوہ جماعت اسلامی سے وابستہ خواتین کارکنان بھی شریک تھے۔

پروگرام کی نظامت کا فریضہ ظفر احمد نے انجام دیا اور اخیر میں ایس آئی او کی جانب سے تمام حاضرین کا شکریہ اداکیا گیا۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا رامپور یونٹ کے کارکنان نے آج ایک اولڈ ایج ہوم جاکر بے سہارا بزرگوں و خواتین کے ساتھ باٹیں عید کی خوشیاں۔ ایس آئی او کے اس اخدام سے وہاں زندگی بسر کر رہے لوگوں کی غم زدہ آنکھوں میں خوشیوں کی لہر دوڑ آئی۔

Body: وی او۔۱
اپنے گھروں سے اپنے جگر کے ٹکڑوں کے ذریعہ بے گھر کئے گئے حالات کے مارے بزرگ و خواتین کو اپنی زندگی کی آخری سانسیں گننے کے لئے مجبور ہوکر جانا پڑتا ہے اولڈ ایج ہوم۔ جہاں ان کی تنہائی کو دور کرنے کے لئے ان کی آنکھوں کے سامنے ہوتی ہیں اپنی اولاد کی یادیں اور صرف یادیں ہی، کیونکہ ان کے اپنوں کے پاس کبھی اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ ایک لمحہ کو بھی اپنے ان بوڑھے ماں باپ سے ملنے آجائیں۔ ایک ایسا ہی اولڈ ایج ہوم قائم ہے رامپور میں۔ عید الفطر کے موقع پر اپنے ساتھ دوسروں کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے مقصد سے طلبہ تنظیم ایس آئی او کے کارکنان نے گزشتہ روز رخ کیا وردھا آشرم نام سے ایک اولڈ ایج ہوم کا۔ وہاں پہنچ کر انہوں نے قرآن مجید کی روشنی میں والدین کی اہمیت اور ان کے ساتھ حسن اخلاق کے برتاؤ کو اجاگر کیا۔ پروگرام کا آغاز حافظ معین احمد کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کا ترجمہ پیش کیا پریم سنگھ نے۔ اس کے بعد اپنے کلیدی خطاب میں بصیر احمد نے عید کے پیغام کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عید ان لوگوں کے لئے نہایت ہی خوشی کا دن ہے جنہوں نے پورے خشوع و خضوع کے ساتھ رمضان کے روزوں کا اہتمام کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے مذہبی کتابوں کے مطالعے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ان کتابوں کو سمجھ کر پڑھیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ ایک انسان کی کیا اہمیت ہے۔ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں ایس آئی او کارکنان کے علاوہ جماعت اسلامی کی خواتین کارکنان نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کی نظامت کا فریضہ ظفر احمد نے انجام دیا۔ تمام ہی حاضرین نے ایس آئی او کی اس کوشش کو کافی سراہا۔
بائٹ: جسونت سنگھ
بائٹ: راجیو گرگ
بائٹ: پونم اگروال
بائٹ: شریمتی مہیشری ہنس، ناظمہ اولڈ ایج ہوم

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.