ETV Bharat / state

مظفر نگر میڈیکل کالج میں 72 گھنٹے میں دوسرا خودکشی کا واقعہ

اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ منصورپور کے علاقے قومی شاہراہ-58 پر بیگراج پور میں واقع مظفر نگر میڈیکل کالج ان دنوں خودکشی کے واقعات کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔

مظفر نگر میڈیکل کالج میں 72 گھنٹے میں دوسرا خودکشی کا واقعہ
مظفر نگر میڈیکل کالج میں 72 گھنٹے میں دوسرا خودکشی کا واقعہ
author img

By

Published : Jan 17, 2021, 7:06 PM IST

گذشتہ 14 جنوری کو میڈیکل کالج میں کووڈ کیئر سنٹر کی چوتھی منزل سے ایک کورونا سے متاثر مریض نے کود کر خودکشی کرلی تھی۔ وہیں 2 دنوں کے بعد ہی میڈیکل کالج میں نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے طبی عملہ نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کالج انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پورے علاقے میں ہلچل پیدا ہو گئی۔

مظفر نگر میڈیکل کالج میں 72 گھنٹے میں دوسرا خودکشی کا واقعہ

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

گزشتہ دو روز قبل بھی راج کمار ولد روہتاش پاچنڈا روڈ ، لال باغ ، تھانہ نیو منڈی کے رہائشی نے کووڈ کیئر سنٹر کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی، جس میں متوفی کے لواحقین نے ہسپتال کے عملے پر عدم توجہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کئی گھنٹوں تک ہنگامہ کیا تھا۔

سنیچر کی دیر شب میڈیکل اسٹاف الاہا باس تھانہ بهوپا کے رہائشی 25 سالہ موہت نے اپنے کمرے نمبر 153 میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موہت کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور کیس کی تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف موسیقار استاد غلام مصطفی خان کا انتقال

غور طلب ہے کہ مظفر نگر میڈیکل کالج میں گذشتہ کئی سالوں میں آدھے درجن سے زیادہ خودکشی کے واقعات ہوئے ہیں۔ اس سے صاف طور پر کہا جاسکتا ہے کہ مظفر نگر میڈیکل کالج خودکشی کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.