مرادآباد: اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں اتوار کو 25ہزار روپے کے انعامی گینگسٹر کو تھانہ بلاری پولیس نے مڈھ بھیڑ میں غیر قانونی طمنچہ و کارتوس کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ ایس پی(دیہات) سندیپ کمار مینا نے بتایا کہ آج صبح پولیس کو مخبر کی اطلاع ملی کہ ایک بائیک پر سوار دو مشتبہ افراد کسی مجرمانہ واقعہ کو انجام دینے کے لئے چندوسی۔مرادآباد شاہراہ پر ابراہیم پور سے تھاولا کے راستے سے ہوکر جارہے ہیں۔Rs 25K Rewards Miscreant Arrested in Moradabad
اطلاع ملتے ہی پولیس نے اپنی مستعدی بڑھاتے ہوئے اس راستے کی چیکنگ شروع کردی۔ اسی دوران گرام ابراہیم پور کے راستے پر ایک بائیک آتی دکھائی دی۔ جس پر دو لوگ سوار تھے۔ پولیس نے انہیں روکنے کا اشارہ کیا۔ وہ بائیک کو روکنے کے بجائے مخالف سمت میں فرار ہونے لگے۔ تبھی پولیس نے چاروں طرف سے انہیں گھیرلیا۔ اس پر بدمعاشو ں نے پولیس ٹیم پر گولی چلا دی۔ پولیس نے بھی جوابی کاروائی کر گولی چلائی جس میں ایک بدمعاش زخمی ہوگیا۔ جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
زخمی بدمعاش کو پولیس ٹیم کے ذریعہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس نے پوچھ گچھ میں اپنا نام مسلم باشندہ گاؤں تھانولا تھانہ بلاری بتایا۔ مڈھ بھیڑ میں کانسٹیبل موہت کے بائیں ہاتھ میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی بدمعاش و کانسٹیبل کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ گرفتار بدمعاش پر 25ہزار روپئے کے انعام کا اعلان تھا۔اس کے خلاف الگ الگ تھانوں میں 19مقدمے درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Reward Miscreant Arrested in Pratapgarh پرتاپ گڑھ میں انعامی بدمعاش گرفتار
یو این آئی