رمضان المبارک کے اس مقدس ماہ میں مساجد پر رنگ و روغن کیا جا رہا ہے اور برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے۔
اس مبارک ماہ میں سڑکوں پر مختلف چیزوں کی دکانوں نے قبضہ جما لیا ہے ان میں سب سے اہم کھجور کی دکانیں ہے اس کے علاوہ پھلوں کی دکانوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اس معاملے میں بنارس کے کھجور تاجر مشتاق احمد نوری سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ' یوں تو کھجور کی دکانیں سال بھی لگائی جاتی ہیں لیکن رمضان المبارک میں اس کی مانگ میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے'۔
انہوں نے بتایا کہ سال بھر کھجور کی فروخت ہوتی ہے لیکن اس ماہ میں کھجور کی مختلف اقسام کی مانگ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔