ETV Bharat / state

علی گڑھ: سی اے اے کے خلاف احتجاج میں تین گرفتار - عوام مظاہرہ کیا اور پولیس پر پتھراؤ

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے شاہ جمال میں عیدگاہ کے پاس جمعہ کی نماز کے بعد عوام نے مظاہرہ کیا اور پولیس پر پتھراؤ کیے جانے کی بھی خبر ہے۔

سی اے اے کے خلاف احتجاج میں تین گرفتار
سی اے اے کے خلاف احتجاج میں تین گرفتار
author img

By

Published : Dec 20, 2019, 10:59 PM IST

آج جمعہ کی نماز کے بعد شاہ جمال کے علاقے میں عید گاہ کے قریب عوام نے سی اے اے اور این آر سی بل کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ تقریبا تین گھنٹے تک پولیس اور عوام آمنے سامنے رہی آج کے احتجاج میں خاص بات یہ دیکھی گئی کہ پتھراؤ کرنے والوں میں کم عمر کے لڑکے بھی شامل تھے۔ عوام میں زبردست جوش اور غصہ تھا۔

سی اے اے کے خلاف احتجاج میں تین گرفتار

علی گڑھ ایس ایس پی آکاش کلہاڑی کے لاکھ سمجھانے کے بعد بھی عوام کو پتھراؤ کرنے سے روک نہ پائیں اس کے بعد شہر مفتی خالد حمید صاحب کو عوام کے بیچ بھیجا گیا تاکہ وہ عوام کو سمجھا سکے اور پتھراؤ کرنے سے روک سکے۔ شہر مفتی کے جانے کے بعد عوام نے پتھراؤ بند کیا لیکن احتجاجی مظاہرہ جاری رہا عوام نے کالے جھنڈے بھی دکھائے۔

احتجاجی مظاہرہ اور پتھروں کو مدنظر رکھتے ہوئے علی گڑھ انتظامیہ نے آر اے ایف اور پی ایس سی کو تعینات کر دیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے عیدگاہ چھاونی میں تبدیل ہو گيا۔

ایس ایس پی آکاش کلہری نے بتایا آج امن تھا لیکن جمعہ کی نماز کے بعد عیدگاہ کے قریب لوگوں نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کیا اور پتھراؤ کیا۔ پتھراؤ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس پتھراؤ کرنے والے لوگوں سے تقریبا دو سو میٹر دور رہی۔ تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جلد ایکشن لینگے۔

Intro:Body:

444

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.