ETV Bharat / state

پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف عآپ کارکنان کا احتجاج - ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ

پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف ریاست اترپردیش کے شہر رامپور عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے رامپور کلکٹریٹ پر پہنچ کر احتجاج کیا۔

پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف عآپ کارکنان کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 4:21 PM IST

عآپ کارکنان نے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے ذریعہ صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا۔

ملک بھر میں عوام پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ رامپور میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

اس دوران صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ کو دیکر مطالبہ کیا گیا کہ پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو فوری واپس لیا جائے۔

پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف عآپ کارکنان کا احتجاج

عآپ کے ضلعی صدر انصار احمد نے کہا کہ بھارت کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب ڈیزل کی قیمتیں پیٹرول کے داموں سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی ضرورت زیادہ تر کسانوں کو کاشتکاری کے لیے ہوتی ہے۔ اس لیے ڈیزل مہنگا کرکے حکومت نے کسانوں کی روزی روٹی چھین لی ہے۔

وہیں عام آدمی پارٹی کے ضلعی جنرل سکریٹری ذوالفقار علی ترک نے مودی حکومت پرنکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلے سے ہی بھکمری کی راہ پر ہے اور مرکز کی بی جے پی حکومت لگاتار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ثابت کر رہی ہے کہ وہ سرمایہ داروں کی حکومت ہے نہ کہ غریب اور کسانوں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.