ETV Bharat / state

یوگی حکومت پر پرینکا گاندھی کی سخت تنقید - Uttar Pradesh General Secretary Priyanka Gandhi

کانگریس کی اتر پردیش کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پانچ سالہ معاہدے پر کام کرنے کے بعد مستقل ملازمت دینے کے ریاستی حکومت کے منصوبے کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوانوں کی توہین ہے۔

یوگی حکومت پر پرینکا گاندھی کی سخت تنقید

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 3:39 PM IST

نئی دہلی:کانگریس کی اتر پردیش انچارج اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پانچ سالہ معاہدے پر کام کرنے کے بعد مستقل ملازمت دینے کے ریاستی حکومت کے منصوبے کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”یہ نوجوانوں کی توہین ہے اور ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ "معاہدہ کی ملازمتوں سے احترام غائب ہے، پانچ سالہ معاہدہ نوجوانوں کی توہین کا قانون ہے، سپریم کورٹ نے بھی ماضی میں اس طرح کے قانون پر سخت تبصرہ کیا ہے۔ اس نظام کو لانے کا مقصد کیا ہے؟ حکومت نوجوانوں کے درد پر مرہم لگا نے کے بجائے ان کا درد بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ہمیں نہيں چاہئے ٹھیکہ"۔
پارٹی میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے بھی سرکاری ملازمت کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ "12 کروڑ نوکریاں پہلے ہی جاچکی ہیں۔ ایک کروڑ 75 لاکھ چھوٹے کاروبار بند ہونے کے دہانے پر ہیں۔ اگر ان میں سے آدھے بھی بند ہوجائيں تو 20 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی روزی روٹی ختم ہوجائے گی۔ مودی جی خاموش کیوں ہیں؟ "۔

ایک رپورٹ کے مطابق اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت سرکاری ملازمتوں کی بھرتی میں ایک بڑی تبدیلی کی تیاری کر رہی ہے اور اس کے تحت وہ گروپ 'بی' اور 'سی' کے تحت ملازمتوں کی بھرتی میں کامیاب امیدواروں کو پانچ سال کے لئے معاہدے پر رکھے گی، جس کے بعد مکمل محاسبے کی بنیاد پر ملازمت مستقل کی جائے گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.