ETV Bharat / state

Priyanka Gandhi on Women: لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں مہم کو ملک گیر سطح پر لانچ کریں گی پرینکا - پرینکا گاندھی کا خواتین سے خطاب

کانگریس پارٹی جنرل سکریٹری و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا Priyanka Gandhi Vadra نے کہا کہ وہ 'لڑکی ہوں لڑسکتی ہوں' مہم کو اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے بعد ملک گیر سطح پر لانچ کریں گی۔

Priyanka Gandhi
Priyanka Gandhi
author img

By

Published : Jan 8, 2022, 7:50 PM IST

سوشل میڈیا کے ذریعہ اتر پردیش کی خواتین سے تبادلہ خیال کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پرینکا نے کہا کہ 'ہم نے اس مہم کا آغاز اتر پردیش سے کیا ہے لیکن اسمبلی انتخابات کی تکمیل کے بعد ہم اسے ملک گیر سطح پر لانچ کریں گے۔ Ladki Hoon Lad Sakti Hoon

پرینکا نے کہا کہ 'خواتین کے لیے مساوات ایک اہم مسئلہ ہے اور اسے کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا‘۔

کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ 'گزشتہ کچھ دنوں سے بی جے پی، سماج وادی پارٹی اور عام آدمی پارٹی نے خواتین کے بارے میں بات کرنا شروع کیا ہے اور اس کا سہرہ بذات خود خواتین کے سر بندھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'خواتین کو صرف گیس چولہے تک محدود کر دینا مناسب نہیں ہے، وہ ہر سطح پر مساوات چاہتی ہیں۔ میں اس مہم کو کمزور نہیں ہونے دوں گی بلکہ اسے ملکی سطح پر لانچ کروں گی۔

خواتین کی بااختیاری کی تعریف کرتےہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ کچھ روپے اور گیس سلینڈر فراہم کرنا ان کے حقوق کی حصولیابی نہیں ہیں۔ کیا خواتین کو سیاسی طور سے باختیار بنایا گیا ہے؟ ہمیں خواتین کو برابری کادرجہ دینے کی ضرورت ہے۔

سیاست میں مردوں کے دبدبہ کے بارے میں سوال کے جواب میں پرینکا واڈرا نے کہا کہ 'اسی آغاز میں، میں 50 فیصدی ٹکٹ انہیں دینا چاہتی تھی لیکن کافی غور و خوض کے بعد ہم نے 40 فیصدی ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.