ETV Bharat / state

پرینکا گاندھی نے غریب عوام کے لیے ایک لاکھ فیس ماسک بھیجے - پرینکا نے یوپی کے لوگوں کے لیے بھیجے ایک لاکھ فیس ماسک

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن کے درمیان ہر معاملے میں اپنی مستعدی کا مظاہرہ کر رہی پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کے غریب عوام کی مدد کے لیے ایک لاکھ فیس ماسک بھیجے ہیں۔

priyanka gandhi sent one lakh face masks to the people of  uttar pradesh
پرینکا نے یوپی کے لوگوں کے لیے بھیجے ایک لاکھ فیس ماسک
author img

By

Published : May 8, 2020, 9:29 PM IST

پارٹی کے میڈیا کنوینر للن کمار نے بتایا کہ محترمہ پرینکا نے ایک لاکھ ماسک بھجوائے ہیں۔ اس سے پہلے وہ کئی اضلاع میں راشن اور دوائیں بھجوا چکی ہیں۔ آج لکھنؤ میں انہوں نے ایک لاکھ ماسک بھجوائے ہیں جسے کل کانگریس کے کارکنان مستحقین کے درمیان تقسیم کریں گے۔

priyanka gandhi sent one lakh face masks to the people of  uttar pradesh
پرینکا گاندھی واڈرا

انہوں نے بتایا کہ کانگریس جنرل سکریٹری کورونا وبا کے خلاف لڑائی میں کافی مستعد ہیں۔ ان کی دیکھ ریکھ میں کئی وہاٹس ایپ گروپ بنائے گئے ہیں جن کے ذریعہ سے لوگوں کی مدد کی جارہی ہیں۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ لوگوں کی مدد کے لیے کانگریس لکھنؤ، غازی آباد، ہاپوڑ، آگرہ، فتح پور، لکھیم پوری کھیر اور الہ آباد سمیت 17 اضلاع میں رسوئی گھر چلا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر ضلع میں ضرورت مندوں کے درمیان راشن تقسیم کیے جارہے ہیں۔ ریاست میں تقریبا 47 لاکھ لوگوں کو راشن اور کھانا پہنچایا گیا ہے۔ اترپردیش کے باہر چار لاکھ مہاجر مزدوروں اور ضرورت مندوں کی مدد کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے سبھی ریاستی صدور کو ہدایت دی ہے کہ مہاجر مزدوروں کا ریلوے کرایہ کانگریس ادا کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.