ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں صحت میلہ کے انعقاد کی تیاریاں زوروں پر ہے۔ اسی تیاری کو لے کر عدالت کے دفتر میں لوک وانی سبھا ہال میں ضلعی مجسٹریٹ کی صدارت میں صحت میلے کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس میٹنگ کے دوران محکمہ صحت کے تمام افسران موجود تھے۔
میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ 23 اور 24 نومبر کو گورنمنٹ انٹر کالج محکمہ صحت کی جانب سے گورنمنٹ میدان میں ہیلتھ میلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں صحت میلہ کے دوران ہر طرح کی بیماریوں سے متعلق اسٹول لگیں گے۔
غریب عوام کو مفت دوا مہیا کی جائے گی اور پانچ دن کی دوا بھی مفت دی جائے گی۔
میٹنگ کے دوران ضلعی مجسٹریٹ سیلوا کماری نے محکمہ صحت کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ کسی بھی طرح سے اس صحت میلے کی تیاری مکمل کرے۔ اس صحت میلے میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے۔