فرخ آباد ضلع کا نواب گنج محکمہ بجلی ان دنوں موضوع بحث ہے۔یہاں لگی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، یہ تصویر القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کی ہے، حالانکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی اس تصویر کی ای ٹی وی بھارت تصدیق نہیں کرتا۔اطلاعات کے مطابق ضلع کے نواب گنج محکمہ بجلی کے ویٹنگ روم کی دیوار پر القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کی فوٹو Picture of Osama bin laden الیکٹریکل سب ڈویژن آفیسر روندر پرکاش گوتم کے ذریعہ لگائے جانے سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایم سنجے کمار سنگھ نے متعلقہ افسر کے حرکات و سکنات کے جانچ کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بی سی سی آئی صدر کا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں سورو گنگولی
بجلی افسران نے اس معاملے کی جانچ کر کے آگرہ دکشنانچل ودیوت وترن نگم کے منیجنگ ڈائریکٹر امت کشور کو آگاہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ آگرہ دکشنانچل ودیوت وترن نگم کے منیجنگ ڈائریکٹر امت کشور نے ایسی حرکت کر کے محکمہ کی شبیہ خراب کرنے کے خاطی ایس ڈی او روندر پرکاش گوتم کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے انہیں فوری اثر سے معطل کردیا گیا ہے۔