لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں متاثرہ کی عیادت کے لیے آئے اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پر شیدید نکتہ چینی کی۔
اُنہوں نے کہا کہ سڑک حادثہ ایک بڑی سازش ہے۔ اُنہیں پہلے سے ہی جان سے مارنے کی دھمکی دی جا رہی تھی، لیکن سرکار نے کوئی توجہ نہیں دی۔ سڑک حادثہ اسی کا نتیجہ ہے۔
اُتر پردیش کے نائب وزیر اعلی دنیش شرما بھی عیادت کے لیے آئے۔ اُنہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ کے چاچا کو کورٹ نے پیرول پر رہا کر دیا ہے، تاکہ آخری رسومات میں شامل ہو سکیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے سی بی آئی کے لیے صوبہ سرکار نے اجازت دی ہے۔
دنیش شرما نے اکھلیش یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ٹرک کے مالک کی بیوی سماجوادی پارٹی میں شامل تھی۔ زیادہ معلومات کے لیے ابھی بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔
لکھنؤ کے ڈی ایم راج کشور نے کہا کہ ابھی متاثرہ زندہ ہے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم لگاتار دیکھ رہے ہیں۔ اب ہر چار گھنٹے بعد پریس ریلیز جاری کی جائے گی، تاکہ افواہ نہیں پھیلے۔ اناؤ سڑک حادثے میں اُتر پردیش ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی کے خلاف مورچہ بندی کر دی ہے۔