ETV Bharat / state

رامپور: بکرے کی خرید و فروخت کرنے والوں پر پولیس کی سختی

اترپردیش کے ضلع رامپور کے گاؤں کھود میں ضلع انتظامیہ کی اجازت ملنے کے بعد پہلی بار بکرا بازار لگایا گیا تھا۔ لیکن اس کے باوجود پولیس اہلکاروں نے بکرا تاجروں کو دوڑا دوڑا کر مارا اور وہاں سے بھگا دیا۔ اس سے عوام کے اندر خوف کا ماحول ہے۔

police crackdown on goat buyers and sellers in rampur uttar pradesh
رامپور میں بکرے کی خرید و فروخت کرنے والوں پر پولیس کی سختی
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 8:58 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں عیدالاضحی کے موقع پر لگنے والا بکرا بازار کو اس بار پولیس نے ختم کرا دیا ہے۔ اس موقع پر بکرے کی خریداری کرنے آئے خریدار جہاں واپس خالی ہاتھ اپنے گھروں کو لوٹ گئے تو وہیں بکرا بیچنے والے تاجر اپنا اپنا بکرا لےکر پولیس کی ڈر سےکھیتوں اور جنگلوں کی جانب بھاگ گئے۔ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ بکروں کی خرید و فروخت کی اجازت کے بعد آج یہ پہلا بکرا بازار لگا تھا۔

رامپور میں بکرے کی خرید و فروخت کرنے والوں پر پولیس کی سختی

رامپور سے 12 کلومیٹر کی دوری پر واقع کھود گاؤں کے ہفتہ واری بازار میں ہر عیدالاضحی کے موقع پر بکروں اور دیگر قربانی کے چوپایوں کی منڈی لگائی جاتی ہے۔ آج ضلع انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ جاری ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ہفتہ واری بازار میں بکروں کی خرید و فروخت کی منڈی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ لیکن وہاں پہنچے دو پولیس اہلکاروں نے بازار کو ختم کرا دیا اور بکرا تاجروں کو ڈنڈے مارکر بھگا دیا۔ جس سے تمام لوگ اپنے اپنے بکرے لےکر کھیتوں اور جنگلوں کی طرف بھاگ گئے۔

police crackdown on goat buyers and sellers in rampur uttar pradesh
رامپور میں بکرے کی خرید و فروخت کرنے والوں پر پولیس کی سختی

قابل ذکر ہے کہ اس مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاری انلاک 2 کے مدنظر سماجی دوری قائم رکھنے کے لیے کئی طرح کی سختیاں کی جا رہی ہیں۔

لکھنؤ: جانوروں کی خرید و فروخت میں مشکلات کا سامنا

قربانی کا اہتمام اس مرتبہ کیسے کیا جائے اور قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے بازاروں کا اہتمام کس طرح کیا جائے۔ اس کے لیے ضلع کے علماء کرام ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ سے ملے اور ضلع انتظامیہ نے عید کے لیے بازاروں کو سماجی دوری کے ساتھ کھولنے اور قربانی کے جانوروں کا بازار لگانے کی اجازت دے دی تھی۔ لیکن آج جس طرح سے پولیس کا رویہ بکرے کی خرید و فروخت کرنے والوں کے ساتھ رہا، اس سے رامپور میں ایک مرتبہ پھر ڈر و خوف کا ماحول قائم ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.