ETV Bharat / state

Muslim Freedom Fighters' Pictures painted With Soot: مسلم مجاہدین آزادی کی تصاویر پر سیاہی پوتنے کی مذمت

میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کی دیوار پر بھارت کی جنگ آزادی کے مسلم سپاہیوں کے چہروں پر سیاہی ڈال کر ایک بار پھر سے صوبے میں فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ Muslim Freedom Fighters' Pictures painted With Soot

مسلم مجاہدین آزادی کی تصاویر پر سیاہی
مسلم مجاہدین آزادی کی تصاویر پر سیاہی
author img

By

Published : May 23, 2022, 7:52 PM IST

میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ میں ایک بار پھر فرقہ پرست شرپسند عناصر نے نازیبا حرکت سے مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو شرمسار کرنے کی کوشش کی ہے۔ معاملہ میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کا ہے Chaudhary Charan Singh University جہاں یونیورسٹی کی دیوار پر پہلی جنگ آزادی کے مجاہدین کی تصویریں بنائی گئی تھی جن میں رانی لکشمی بائی، تاتیا ٹوپے، منگل پانڈے اور نانا صاحب کے علاوہ بیگم حضرت محل، بہادر شاہ ظفر اور خان بہادر خان کی تصویریں شامل ہیں لیکن کچھ شرپسند فرقہ پرست عناصر نے ان تصویروں میں سے خان بہادر خان اور بہادر شاہ ظفر کی تصویروں میں ان کے چہروں پر کالا رنگ لگا کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی۔ Muslim Freedom Fighters' Pictures painted With Soot

مسلم مجاہدین آزادی کی تصاویر پر سیاہی

چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کی دیواروں پر پہلی جنگ آزادی کے مسلم مجاہدین کی تصاویر کے ساتھ اس طرح کی حرکات پر سماجی کارکنان اور تاریخ کے جانکاروں نے افسوس کا اظہار کیا۔ ایک طرف جہاں اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اس طرح کی حرکت کرنے والوں کی پہچان کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہیں دوسری جانب تاریخ کے جانکاروں کا کہنا ہے کہ جنگ آزادی کی لڑائی ہندو اور مسلمانوں کی مشترکہ قربانی کا ہی نتیجہ ہے جن کی وجہ سے ہمیں آزادی ملی ہے لیکن اس طرح کی غیر سماجی حرکت سے ماحول خراب کیا جا رہا ہے۔ اس لیے حکومت کو سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ Attempt to Spoil Communal Harmony

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.