ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کو تہذیب کا گہوارہ کہا جاتا ہے خاص طور پر اودھ میں شہر فیض آباد اور لکھنؤ کی تاریخ میں بھارتی سماج کی مشترکہ تہذیب کی عکاسی ہوتی ہے۔ بالخصوص لکھنؤ کی تہذیب میں آپسی رواداری اور سماجی یکجہتی کی قدروں کی عکاسی اُردو ادب کی نثر نگار اور شاعری میں بھی نظر آتی ہے۔
اس موضوع کے پس منظر میں اُردو زبان و ادب میں لکھنؤ شہر کی عکاسی کے عنوان سے میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے جُڑ کر اُردو ادب کی معروف شخصیات نے تاریخ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ Online Seminar on Lucknow Culture
یہ بھی پڑھیں: Three Day Seminar on Urdu Journalism: اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے پر کولکتہ میں تین روزہ سیمینار کا انعقاد
میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے اشتراک سے آن لائن سیمینار کا عنوان اردو زبان و ادب میں شہر لکھنؤ کی عکاسی کے ذریعے پروگرام میں اردو زبان و ادب کی معروف شخصیات نے آن لائن پلیٹ فاورم کے ذریعے سیمینار میں کی شرکت کر لکھنؤ اور بھارت کی مشترکہ تہذیب پر تاریخ کے حوالے سے اپنے مقالے پیش کیے۔