ETV Bharat / state

رامپور: 28 مظاہرین کے نام نقصانات کی تلافی کا نوٹس

author img

By

Published : Dec 25, 2019, 8:15 PM IST

ریاست اترپردیش میں شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف ہوئے مظاہرے کے درمیان پھوٹ پڑنے والے تشددکے بعد ضلع رامپور کی انتظامیہ نے 28 افراد کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کیا ہے کہ ان لوگوں سے تقریبا 14 لاکھ روپئے کے املاک کے نقصان کی تلافی کیوں نہ کی جائے۔

رامپور: 28 مظاہرین کے نام نقصانات کی تلافی کا نوٹس
رامپور: 28 مظاہرین کے نام نقصانات کی تلافی کا نوٹس

حکومت کے اس ہدایت کے بعد کہ تشدد کے درمیان ہونے والے نقصانات کی تلافی اس میں ملوث افراد کے املاک سے ہی کیا جائےگا۔ رام پور ضلع ریاست بھر میں پہلا ضلع ہے جس نے مظاہرین کے نام اس قسم کا نوٹس جاری کیا ہے۔

رام پور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ ہم نے پولیس تحقیق میں قصوروار پائے گئے 28 افراد کے نام نوٹس جاری کر کے ان سے ایک ہفتے کے اندر جواب طلب کیا ہے کہ آخر کیوں نہ ان سے تشدد کے درمیان ہوئے نقصانات کی تلافی کی جائے۔ ان کے مطابق پولیس نے اس ضمن میں اپنے شواہد جمع کردئیے ہیں۔ ایک ہفتے میں اگر جواب نہیں آتا ہے توپولیس تلافی کی کاروائی شروع کردے گی۔

قابل ذکر ہے کہ شہریت (ترمیمی) قانون اور این آرسی کے خلا ف پورے ملک میں تقریبا دو ہفتوں سے احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ اسی کڑی کے طور پر گذشتہ جمعرات اور جمعہ کو یوپی کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے تھے۔ لیکن اچانک مظاہرے تشدد میں تبدیل ہو گئے جن میں کچھ شرپسند عناصر نے توڑ پھوڑ کے ساتھ آگزنی کے واقعات پیش آئے تھے۔

یوپی میں احتجاجی مظاہروں کے درمیان اب تک 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ احتجاجی مظاہروں کے تشدد میں تبدیل ہونے کے بعد 19دسمبر کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ شہریت (ترمیمی) قانون کی مخالفت کے نام پر کانگریس، سماج وادی پارٹی اور بائیں بازو کی جماعتوں نے پورے ملک میں تشدد کو ہوا دی ہے۔

انہوں نے مزیدکہا تھا کہ لکھنؤ اور سنبھل میں بھی تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں اور ہم ان سے سختی کے ساتھ نپٹیں گے۔ سرکاری و عوامی املاک کو جو بھی نقصان پہنچا ہے ہم اس کی تلافی تشدد میں ملوث افراد سے کریں گے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.