ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں کو سیل کردیا جاتا ہے لیکن اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔
اس تناظر میں آج دادری بلاک کے تحت واقع گاؤں چھپرولا میں ایک شخص کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد پولیس و دیگر محکموں کے عہدیداروں نے اس علاقہ کو سیل کردیا جبکہ لوگوں کا کہنا ہے کہ صرف سیل کا نوٹس چسپاں کرکے انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہا ہے۔
علاقہ کو سیل کرنے کی وجہ سے اطراف میں رہنے والے دیگر لوگوں کو کافی مشکلات پیش آتی ہیں۔ اس بارے میں انتظامیہ کوغور کرنا چاہئے اور عوام کی مشکلات کو دور کرنے کےلیے مناسب اقدامات کرنے چاہئے۔