شہر میں جمعۃ الوداع کے موقع پر بھی لاک ڈاؤن کی پوری پابندی کی گئی۔
مئو شہر کی جامع مسجد شاہی کٹرہ ودیگر مساجد میں نماز جمعہ الوداع کا اہتمام نہیں کیا گیا۔
یہاں عموماً جمعہ الوداع کے موقع پر نمازیوں کو کافی مشقت کے بعد جگہ ملتی ہے۔
لاک ڈاؤن 4 میں بھی مجمع یکجا کر نے پر پابندی بدستور جاری ہے۔
عام طور پر لوگ اس کی پابندی کر بھی رہے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے ہی مساجد میں کثیر تعداد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر یہ احتیاطی قدم اٹھایا گیا ہے۔
رمضان المبارک کے دوران مساجد میں نماز تراویح بھی حکومت کے ضوابط کے مطابق ہی ادا کی جا رہی ہے۔