لکھنو: اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں واقع دینی ادارہ ندوۃالعلماء میں قرآن پاک کے متعدد نسخے موجود ہیں جنہیں خوبصورت خطاطی کے ساتھ آب زر سے سنہرے لفظوں میں لکھا گیا ہے.Nadva Library Is Special For Research Scholars
ندوۃالعلماء کی لائبریری میں 8 سو برس قدیم دنیاں کا واحد مخطوطہ موجود لائبریرین فیضان نگرامی ندوی بتاتے ہیں کہ مولانا ابوالکلام سمیت متعدد علماء نے جب دارالعلوم ندوہ العلماء کے قیام کیا۔ اس وقت لائبریری کی سخت ضرورت تھی ۔لائبریری کے قیام کا اعلان ہوتے ہی متعدد ہستیوں نے ہزاروں کی تعداد میں کتابیں بطور عطیہ پیش کی۔ اسی زمانے سے نادر و نایاب مخطوطات یہاں اب بھی موجود ہیں. انہوں نے بتایا کہ تفسیرمنتہی العلوم 680 ہجری میں لکھی گئی ۔اس کے مصنف شیخ نور الدین ہیں۔ یہ پوری دنیا میں صرف ایک ہی مخطوطہ موجود ہے، جو ندوۃ العلماء کی لائبریری میں ہے۔ اس لائبریری میں پوری دنیا سے ریسرچ سکالرز آتے ہیں۔ لائبریری میں ڈیجیٹلازیشن کا کام شروع ہو چکا ہے. عنقریب ان لائن کتابیں دستیاب ہو جائیں گی۔لائبریرین بتاتے ہیں کہ لائبریری کی خاص بات یہ ہے یہاں بلاتفریق ملت و مذہب سبھی کو پڑھنے کی اجازت ہے ۔خواتین کے لئے علیحدہ پڑھنے کا انتظام ہے۔ اگر وہ چاہیں تو ہال میں بھی مطالعہ کرسکتی ہیں.
یہ بھی پڑھیں:Adani Turned Second Richest Person In World گوتم اڈانی دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے
وہ بتاتے ہیں کہ لائبریری میں تقریبا 25 ہزار انگریزی زبان میں کتابیں موجود ہیں جبکہ 5 ہزار ہندی زبان میں۔ اس علاوہ مجموعی طور پر کتابوں کی تعداد تقریبا ڈھائی لاکھ ہیں جو کہ 25 مختلف زبانوں میں موجود ہیں۔Nadva Library