ETV Bharat / state

مسلم تنظیمیں ہر روز مسافروں کو کھانا تقسیم کر رہی ہیں

ریاست اترپردیش کے رامپور بس اسٹیشن سے گھروں پر روانہ ہونے والے مزدوروں کے لئے مسلم تنظیموں کے کارکنان کھانہ پانی تقسیم کرکے خدمت خلق کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ ایک ہزار سے زائد مزدوروں کو ہر روز کھانا پانی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

مسلم تنظیمیں ہر روز مسافروں کو کھانا تقسیم کر رہی ہیں
مسلم تنظیمیں ہر روز مسافروں کو کھانا تقسیم کر رہی ہیں
author img

By

Published : May 8, 2020, 4:24 PM IST

لاک ڈاؤن جاری ہوئے 45 دن سے زائد کا وقفہ گزر چکا ہے۔ تمام کام بند ہو جانے سے اس کا منفی اثر سب سے زیادہ یومیہ مزدوروں پر پڑا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

یہی وجہ ہے کہ مزدوروں کی بڑھتی پریشانیوں اور حکومت کی بے بسی کو چھپانے کے لئے اب تیسرے لاک ڈاؤن کے بعد حکومت نے مزدوروں کو ان کے گھروں کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روپئے پیسہ ختم ہو جانے کے بعد بھوک پیاس سے بدحال رامپور روڈویز بس اسٹیشن پر یہ مزدور کسی بھی طرح اپنے گھروں کو واپس جانا چا رہے ہیں۔

مزدوروں کی بھوک و پیاس کی کیفیت کو دیکھ کر اب رامپور کی مسلم تنظیموں کے کارکنان نے ان تک کھانا اور پانی پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رامپور کے معروف عالم دین مولانا انصار احمد قاسمی کی زیر نگرانی مسلم کارکنان پورے جوش و جذبے کے ساتھ بس اسٹیشن پہنچ کر ایک ہزار سے زائد مزدوروں کے درمیان کھانا اور پانی پہنچا رہے ہیں۔

رامپور میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے ابوالکلام سے بات چیت کے دوران مولانا معارج ندوی نے کہا کہ وہ اور ان تمام ساتھی صبح و شام یہاں پہنچ کر کھانا پانی تقسیم کر رہے ہیں۔

مسافروں کو کھانا تقسیم
مسافروں کو کھانا تقسیم

انہوں نے کہا کہ جب وہ یہاں بس اسٹیشن پر پہنچے تو ان سے ان غریب مزدوروں کی حالت دیکھی نہیں گئی۔ اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ جب تک یہ تمام مسافر اپنے گھروں کے لئے روانہ نہیں ہو جاتے اس دن تک ان کو کھانا اور پانی تقسیم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام وہ بلا تفریق مذہب و ملت صرف اللہ کو راضی کرنے کے لئے کر رہے ہیں۔

رامپور بس اسٹیشن پر ٹھہرے ان مزدور مسافروں نے بتایا کہ وہ کافی دور سے پیدل چل کر آ رہے ہیں اور ان کے پاس اب پیسے بھی ختم ہو گئے ہیں، بھوک و پیاس سے برا حال ہے۔

اس لئے مسلم تنظیموں کے کارکنان یہ اقدامات قابل تعریف ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.