ETV Bharat / state

Non Bailable Warrant Against Azam's Family: اب اعظم خان کی اہلیہ اور بیٹے کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

سیتاپور جیل میں قید سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور بیٹے رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کے خلاف رامپور کی ایم پی، ایم ایل اے عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا۔ یہ وارنٹ عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفیکیٹ، دو پاسپورٹ اور دو پین کارڈ والے معاملے میں سماعت کے دوران تاریخوں میں عدالت میں حاضر نہیں ہونے کی وجہ سے جاری ہوا ہے۔Non Bailable Warrant Against Azam's Family

اب اعظم خان کی اہلیہ اور بیٹے کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

author img

By

Published : May 11, 2022, 7:56 PM IST

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنماء اعظم خاں کی تقریباً تمام معاملوں میں ضمانت کے باوجود مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اعظم خان کی مشکلوں میں اضافہ کرتے ہوئے رامپور کی ایم پی، ایم ایل اے والی کورٹ نے اعظم خاں کی اہلیہ سابق ممبر اسمبلی ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور بیٹے رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ دو برتھ سرٹیفیکیٹ، دو پاسپورٹ اور دو پین کارڈ والے معاملے میں تاریخوں پر عدالت میں حاضر نہیں ہونے پر کورٹ نے یہ وارنٹ جاری کیا ہے۔ Non Bailable Warrant Against Azam's Family

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس معاملہ کے گواہ سینٹ پالس اسکول کے پرنسپل منگل کے روز رامپور کی ضلع عدالت پہنچے تھے، لیکن عبداللہ اعظم کے غیر حاضر ہونے کی وجہ سے جرح نہیں ہو سکی تھی۔ عبداللہ کے وکیل نے اپنے موکل کی غیر حاضری کی معافی کے لیے درخواست بھی دی تھی، لیکن کورٹ نے اسے نامنظور کرتے ہوئے عبداللہ اعظم اور ان کی والدہ تزئین فاطمہ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا۔ عدالت کی ناراضگی اس بات کو لے کر تھی کہ عبداللہ اعظم اور ان کی والدہ کئی تاریخوں سے عدالت نہیں پہنچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بی جے پی رہنما آکاش سکسینہ نے عبداللہ اعظم کے پاس الگ الگ تاریخ پیدائش کے دو برتھ سرٹیفیکیٹ، دو پاسپورٹ اور دو پین کارڈ بنانے کے معاملے میں تین الگ الگ مقدمے درج کرائے تھے۔ ان معاملوں میں عبداللہ اعظم کے علاوہ ان کے والد اعظم خاں اور والدہ تزئین فاطمہ کو بھی ملزم بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی ہند کے وفد کی تزئین فاطمہ سے ملاقات

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.