ETV Bharat / state

اپیندر تیواری نے ملک کے عوام کی بے عزتی کی ہے: ایس پی - ریاستی وزیر اپیندر تیواری

مرادآباد کے سابق رکن اسمبلی اے حاجی یوسف انصاری نے اپیندر تیواری کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتری جی کا یہ کہنا کہ بھارت میں 95 فیصد لوگوں کو ڈیزل اور پیٹرول کی ضرورت نہیں ہے، تو یہ ملک کے عوام کی بے عزتی کرنا ہے۔ بی جے پی کے لیڈروں کے دماغ میں بھوسہ بھرگیا ہے، اس لیے وہ یہ بیان بازی کرتے ہیں۔

اپیندر تیواری نے ملک کے عوام کی بے عزتی کی ہے

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 3:46 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے سابق رکن اسمبلی اے حاجی یوسف نے گزشتہ روز ریاستی وزیر اپیندر تیواری کے ذریعہ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر متنازعہ بیان دیئے جانے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

مرادآباد کے سابق رکن اسمبلی اے حاجی یوسف انصاری

جہاں ایک جانب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، وہیں اپیندر تیواری کی جانب سے یہ کہا گیا کہ ملک میں مٹھی بھر لوگ ہی چار پہیہ گاڑی چلاتے ہیں، 95 فیصدی لوگوں کو پٹرول نہیں چاہیے۔ ایسے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

اپیندر تیواری کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرادآباد سے سماج وادی کے سابق رکن اسمبلی اے حاجی یوسف انصاری نے کہا کہ 'میں اس بیان کو بھارت کے عوام کی بے عزتی کے نظریہ سے دیکھتا ہوں، یہ بیان دے کر 'منتری جی' نے ملک کے عوام کی بے عزتی کی ہے'۔

حاجی یوسف انصاری نے مزید کہا بھارتی جنتا پارٹی عوام کو بے وقوف بنارہی ہے، بی جے پی کے وزیر ہوں، کابینہ کے وزیر ہوں یا پھر وزیر اعلیٰ ہوں یا پھر کوئی بھی بی جے پی کا لیڈر ہو، ان سب کے دماغ میں بھوسا بھر گیا ہے اور وہ اسی طرح سے بیان بازی کرتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں :مرادآباد: کروا چوت کا تہوارعقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جھوٹ بول کر اقتدار حاصل کیا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ 95 فیصدی لوگوں کو پٹرول کی ضرورت ہوتی ہے اور تمام لوگ پٹرول اور ڈیزل کا استعمال کرتے ہیں۔ عوام پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے گھر کا بجٹ بگڑ خراب ہوچکا ہے۔ اس مہنگائی کی حالت میں ریاستی وزیر اس طرح کے بے تکے بیان دے رہے ہیں، ایسے وزراء کو اپنے دماغ کا علاج کرانا چاہیے، جن کے دماغ میں بھوسا بھرا ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.