ETV Bharat / state

سہارنپور: عید الاضحی کے پیش نظر ضلع افسران کی شہریان کے ساتھ میٹنگ - سہارنپور کی خبریں

میٹنگ میں ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے کہا کہ اس مرتبہ دوتہوار عیدالاضحی اور رکشا بندھن ہونے کے علاوہ کووڈ19-کی مہلک وبا کی وجہ سے ہم سب کوخاص احتیاط سے کام لینا ہے۔

eid ul adha meeting
عید الاضحی کے پیش نظر ضلع افسران کی شہریان کے ساتھ میٹنگ
author img

By

Published : Jul 31, 2020, 10:52 PM IST

کورونا انفیکشن کے خطرات اور ایک ساتھ دوتہوار یعنی کہ عیدالاضحی اوررکشابندھن کے مدنظر ضلع کے اعلیٰ افسران ڈی ایم۔ایس ایس پی اور ایس پی دیہات نے دیوبند عیدگاہ کمیٹی کے متولی، مرکزی جامع مسجد کے متولی، مدارس کے ذمہ داران، شہر کی معزز سماجی اور سیاسی شخصیات کے ساتھ جی ٹی روڑ پر واقع سرکاری گیسٹ ہاؤس میں ایک میٹنگ طلب کی۔

میٹنگ میں شریک لوگوں کومخاطب کرتے ہوئے ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے کہا کہ اس مرتبہ دوتہوار عیدالاضحی اور رکشا بندھن ہونے کے علاوہ کووڈ19-کی مہلک وبا کی وجہ سے ہم سب کوخاص احتیاط سے کام لینا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلنے کی وجہ سے سوشل ڈسٹینسنگ کا خاص خیال رکھنا ہے اورسب لوگ اپنے گھروں کو اپنی گلیوں کو اور قربانی کرنے والے اوزاروں کو لازمی سے سینیٹائز کرلیں اور قربانی کے جانوروں کی آلائش کو پالیتھین یا کسی دوسرے طریقہ سے بندکرکے میونسپل بورڈ کے ریڑھوں اورگاڑیوں کے حوالہ کردیں۔

میٹنگ کے دوران ڈی ایم نے میونسپل بورڈ کے ای او کو واضح ہدایات دیں کہ شہر میں قربانی کے مدنظر کے لیے خاص بندوبست کئے جائیں۔

میٹنگ میں موجود سیاسی و ملی رہنماؤں نے افسران کو یقین دہانی کرائی کہ دیوبند کے عوام کی جانب سے افسران کو شکایت کا کوئی موقع نہیں دیاجائے گا اور جاری گائیڈ لائن پر مکمل طورسے عمل کیاجائے گا۔

اس موقع پرایس ایس پی ڈاکٹر ایس چنپا۔ ایس پی دیہات دنیش کمار،سی او رجنیش کمار اپادھیائے اورایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار سنگھ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اورعیدالاضحی ورکشابندھن تہواروں کو آپسی بھائی چارہ اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔

میونسپل بورڈ کے ممبر منوج کمار سنگھل، مدراس کے ذمہ داران ودیگر معززشخصیات نے کہا کہ دیوبند گنگا جمنی تہذیب کی قدیم بستی ہے یہاں ہمیشہ مسلم اورغیر مسلم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر تہواروں کو مناتے آئے ہیں اورہمیشہ ہی ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے آئے ہیں۔ میٹنگ میں شریک تمام ذمہ داران افسران کو یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ اورافسران کے ساتھ عوام کا بھرپورتعاون رہے گا۔

میٹنگ کے اختتام کے بعد ڈی ایم اکھلیش سنگھ اور دیگر اعلیٰ افسران نے جمعیۃ علماء ہند کے قائد مولانا سید ارشد مدنی اور جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا سید محمود اسعد مدنی کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔

مولانا سیدارشد مدنی اور مولانا سید محمود مدنی نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ مسلمان جاری گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے نماز عیدالاضحی ادا کریں گے اور مکمل سینیٹائزیشن کے بعد قربانی کا عمل انجام دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.