ان میں سے 17 جوڑے مسلم ہیں، اتر پردیش کے کا بینی وزیر راجیش اگروال نے ان جوڑوں میں سرکاری اسکیم کے تحت دئے جانے والے 35 ہزار روپیہ کے چیک تقسیم کئے اور ان کو آنے والی زندگی کے لیے دعائیں دیں۔
جی آئی سی آڈیٹوریم میں منعقد اجتماعی شادی تقریب میں ضلع کے تمام 16 بلاک سے شادی کے رشتہ میں بندھنے والے تمام 203 جوڑے اور ان کے عزیز اور اقارب یکجا ہوئے تھے۔
ہندو جوڑو نے منتروں کے ساتھ پھیرے لیے جبکہ مسلم جوڑوں نے نکاح کی رسم پوری کی۔
سرکاری اسکیم کے تحت اجتماعی شادی میں 10 ہزار روپیہ کا جہیز اور 35 ہزار روپیہ نقد دیا جاتا ہے۔
وزیر خزانہ راجیش اگروال نے بتایا کہ حکومت کی منشا ہے کہ شادی کے لائق افراد کی پیسوں کی وجہ سے شادی نہ روکے اس لیے یہ اسکیم شروع کی گئی ہے۔