ETV Bharat / state

مدرسہ بورڈ کے طلباء کو نتائج کا انتظار

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 5:49 PM IST

ملک میں لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے، جو تین مئی تک جاری رہے گا، تاہم اس دوران مدرسے کے طلبا کو اپنے نتائج کا بھی انتظار ہے۔

ملک میں لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے، جو تین مئی تک جاری رہے گا، تاہم اس دوران مدرسے کے طلبا کو اپنے نتائج کا بھی انتظار ہے

ملک میں لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے سبھی متاثر ہوں گے، اسی میں ریاستی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے کاپیوں کی جانچ فی الحال نہیں ہوسکی، جس سے طلباء کے پڑھائی کا بھی نقصان ہو رہا ہے۔

ریاست اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ لاک ڈاؤن کے سبب کاپیوں کی جانچ ابھی شروع نہیں ہوئی، حالانکہ ایک اپریل سے اس کی شروعات ہوجانی چاہیے تھی۔

مدرسہ بورڈ کے طلباء کو نتائج کا انتظار

رجسٹرار نے بتایا کہ جب بھی کاپیوں کی جانچ ہوگی، اس کے لیے پہلے سے ہی ایڈوائزی جاری کردی جائے گی۔ سبھی اساتذہ کے پاس سینیٹزر، ماسک ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ صاف صفائی کا خاص طور پر خیال رکھنا ہوگا۔

مدرسہ بورڈ کے طلباء کو نتائج کا انتظار
مدرسہ بورڈ کے طلباء کو نتائج کا انتظار

رجسٹرار آر پی سنگھ نے کہا کہ اس بار کم اساتذہ ہی کاپیوں کی جانچ کریں گے۔ تاکہ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات اور سوشل ڈسٹینسینگ پر عمل ہوسکے۔

واضح رہے کہ ملک میں تین مئی تک لاک ڈاؤن جاری رہےگا اور 25 اپریل سے رمضان المبارک کے روزے شروع ہو جائیں گے، حالانکہ رمضان میں مدارس بند ہوتے ہیں۔

اب سوال اٹھتا ہے کہ آخر کاپیوں کی جانچ کب ہوگی؟ اگر عید الفطر کے بعد جانچ ہوتی ہے تو اس کے نتائج کا اعلان کب ہوگا اور دوسرے کلاس میں داخلہ کس ماہ سے ہوگا؟

اس بار مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں کل 557 امتحان سینٹر بنائے گئے، جن میں ایک لاکھ 82 ہزار 258 طلباء شامل ہوئے، جبکہ ان میں 97 ہزار 348 طلبا اور 84 ہزار 910 طالبات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کل طلباء میں ریگولر ایک لاکھ 38 ہزار 241 اور 44 ہزار 17 طلباء پرائیویٹ امتحان میں شامل تھے۔ ان میں سے 35 ہزار کے قریب طلباء امتحانات میں شامل نہیں ہوئے تھے۔

مدرس تعلیمی بورڈ میں پہلے جہاں منشی مولوی میں 12 پرچے اور عالم کے امتحان میں 10 پرچے ہوتے تھے، اب انہیں کم کرکے منشی مولوی میں چھ پرچہ جبکہ عالم میں صرف پانچ پرچے کر دیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.